احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
نام بتلائیں اور اس بات کا ثبوت فراہم کریں کہ واقعی میں فلاں فلاں پوپ فلاں فلاں سنہ میں آیت استخلاف کے تحت خلیفہ اﷲ تھے اور پھر ان کے طریق انتخاب پر تاریخی طور پر روشنی ڈالیں کہ نصرانیوں نے ان کو منتخب کیا ہو اور پھر وہ اس انتخاب کے وجہ سے خلیفہ اﷲ بن گئے ہوں۔ اگر خلیفہ اور ان کے خطاب یافتہ پالتو مولوی پاپائیت کے کسی ایسے دور کی نشان دہی نہ کر سکیں اور وہ قیامت تک نہیں کر سکیں گے تو پھر اے خطاب یافتہ مولویو! تم خود ہی بتاؤ کہ ہم خلیفہ کی اس فریب کاری کا کیا نام رکھیں کہ وہ بار بار اپنی تقریر میں پاپائیت کے حوالہ سے اپنی خلافت کو مستند اور اپنے خلافت سازی کے طریقوں کو جائز قرار دیتے رہے ہیں۔ اے پالتو مولویو! دیکھو ہم تمہارے خلیفہ کے تبحر علمی کے دعویٰ کی قلعی کھول رہے ہیں۔ کچھ تو غیرت علمی دکھاؤ اور کسی ایک پوپ کا ہی نام لے دو کہ وہ حقیقی معنوں میں خلیفۃ اﷲ تھا اور ساری عیسائی دنیا نے متفقہ طور پر اس کا انتخاب کیا ہوا تھا۔ تمہارے خلیفہ کی تفسیر دانی کو تو ہم بخوبی جانتے ہیں کہ جو سالہا سال تک تفسیر کبیر لکھنے کی کوشش میں درجن بھر پالتو مولویوں کو کبھی پہاڑوں پر اور کبھی میدانوں میں اپنے ساتھ نتھی کر کے گھسیٹتے پھرے۔ مگرکیاتم کو بھی یہ علم نہیں کہ اب تک دنیا کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تاریخ وفات کا ہی علم نہیں۔ واقعہ صلیب اور محلہ خانیار میں ان کی فوتیدگی کے درمیان قریباً نوے برس کا طویل زمانہ حائل ہے۔ آخر کس تاریخ سے ان کی خلافت کے سلسلہ کو شروع کرو گے۔ ان کی خلافت کا مرکز ناصرہ تھا یا سری نگر۔ پاپائیت کو قرآن پر قاضی بنانے والو! کہیں تو شرم سے ڈوب مرو۔ کیا تمہیں علم نہیں کہ رومیوں نے عیسائیوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا تھا اور واقعہ صلیب کے بعد کوئی بھی خوف کے مارے عیسائیت کا نام تک نہ لے سکتا تھا۔ کیا قران شریف میں اصحاب کہف کا صدیوں تک غاروں میں چھپے رہنے کا کوئی تذکرہ ہے کہ نہیں۔ اے ظالمو! کچھ تو اپنے ذہنوں کو بھی کھولو۔ آخر ہم س دجل کاری کی تردید میں ساری تاریخ تو نہیں لکھ سکتے۔ دیکھو تمہارے خلیفہ اپنی تقریر میں خلافت موسویہ کے دو دور بتلاتے ہیں اور کہتے ہیں: ’’اور ایک دور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے لے کر آج تک چلا آرہا ہے۔‘‘ (تقریر خلیفہ ص۴) …پس غیر صالح بیٹے کو تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد مسلسل خلافت کا ایک سلسلہ آج تک چلا آتا نظر آتا ہے اور اس کے بزرگ باپ مسیح موعود کو کوئی ولی تک نظر نہیں آتا۔ اب جس امت میں ولی ہی کوئی نہیں ہوا۔ اس میں آیت استخلاف کے تحت خلیفہ صاحب والاخلفاء کا سلسلہ کیوں کر قائم کر سکتا ہے۔ اے پالتو مولویو! بتاؤ کہ کیا تمہیں بھی ہماری باتوں کی سمجھ آتی ہے کہ