احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
سزادوں گا۔ میں تمہاری اور تمہارے خلیفہ کی ہی داستان بیان کی گئی ہے۔ عالم ہوکر جاہل نہ بنو اور خدا کے کلام کو سمجھنے کی کوشش کرو اور اس گمراہی اور لعنت کو چھوڑ دو۔ جس میں کہ تم مبتلا ہوگئے ہو۔ مامورین کسی نسل اور قوم قبیلے کو آسمان پر چڑھانے کے لئے نہیں آیا کرتے۔ اے ابنائے فارس کے متوالو، رب العالمین ہرگورے کالے شرقی غربی کا رب ہے اور عند اﷲ اکرم وہی ہے جو امتی ہے۔ ابنائے فارس اگر نیک نمونہ نہیں تو کچھ بھی نہیں اور یہاں تو خداتعالیٰ کھول کھول کر بیان کر رہا ہے کہ یہ لوگ گمراہی کا باعث بنیں گے۔ ہماری تحریر کا ایک ایک لفظ دجل کاری اور فسوں کاری کا توڑ ہے۔ اے نادانوں! ہماری تحریر کو سمجھنے کی کوشش کرو اور خدا کے لئے ان لعنت کے خطابات کو اس کے منہ پر دے مارو۔ جس نے ان خطابات کے ذریعہ تمہیں الو بنایا ہے۔ دیکھو یہ داستان طویل ہے اور ہم اشارات میں بیان کرنے پر مجبور ہیں۔ ان اشارات کو ہی غنیمت جانو اور کچھ خود بھی عقل خدا داد سے کام لو۔ اے دوستو! الفضل کی طرف نہ دیکھو کہ الفضل اور اس کے ایڈیٹر صاحب تو ہزماسٹر وائس ہیں اور اس طاغوتی نظام کے کل پرزے ہیں جو تمہیں گمراہ کرنے کے لئے قائم کیاگیا ہے۔ نظام سلسلہ کے متوالو! ’’عمل غیر صالح‘‘ اور بلائے دمشق اپنے عیوب پر پردہ ڈالنے کے لئے اس نظام کے ذریعہ ایک بیٹے کو اس کے حقیقی باپ سے اور ایک بھائی کو اس کے حقیقی بھائی بہنوں سے عمر بھر کے لئے جدا کر دیتا ہے اور اس جذباتی نعرے سے بہت بڑا فائدہ حاصل کرتا ہے۔ پس اس انسانیت سوز نظام سلسلہ کے نعرے کو سمجھو کہ اس خوش کن نعرے کے نیچے ہزاروں مظلوموں کی آہیں دبی ہوئی ہیں… اور اب یہ جماعت بغیر کسی اصول اور روحانیت کے گمراہی میں مبتلا ہے اور ناک کٹنے کا محاورہ تو آپ نے سنا ہوگا۔ ناک بطور استعارہ نیک نامی کی علامت ہے اور ناک کے زیور گم ہونے سے مراد بدنامی ہے۔ جب تم اپنے خلیفہ کے اعمال بد کے بارے میں بڑے بڑے پوسٹر اس ملک کے شہروں کی درودیوار پر چسپاں پاتے ہو تو اپنی عزت محسوس کرتے ہو یا بے عزتی؟ بس یہی مفہوم لونگ کے گم ہونے کا ہے اور یہ رؤیا بھی ’’عمل غیر صالح‘‘ کے الہام کی مصدق ہے اور پھر اس لونگ کے مل جانے سے مراد جماعت کی اصلاح ہے جو کہ الہام ’’یصلح اﷲ جما علی انشاء اﷲ تعالیٰ‘‘ سے واضح ہے۔ مگر یہ لونگ زمین کی بلندی سے ملا ہے۔ یعنی اب جو تم خود ہی آیت استخلاف کے تحت خلیفے بناتے پھرتے ہو یہ زمین اور سفلہ مکر ہیں۔ نور ہمیشہ آسمان