احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۶۰… میرا نام غلطی سے امتحان ایم۔بی کے واسطے نہیں بھیجا گیا تھا۔ مجھے سخت پریشانی ہوئی۔ خواب میں دکھایا گیا کہ میں پروفیسر چارلس سے ملا۔ انہوں نے پوچھا۔ عبدالحکیم خان تم کیسے آئے ہو۔ میں نے عرض کی کہ جناب نے میرا ایک سال علم حیوانات میں شمار نہیں کیا۔ حالانکہ میری حاضری اس مضمون میں دو تہائی ہے۔ ڈاکٹر چارلس نے فرمایا کہ تمہاری حاضریاں کافی ہیں۔ یہ میری غلطی ہے جو تمہارا نام نہیں بھیجا جاتا۔ محرر دفتر سے ابھی رجسٹر لاؤ۔ میں تمہارا نام ایم۔بی میں لکھ دوں گا۔ اس خواب میں خوش وخرم اٹھا اور دوپہر کے وقت ڈاکٹر چارلس سے ملا۔ وہی گفتگو ہوئی اور ڈاکٹر موصوف نے فوراً پرنسپل کے نام یہ چٹ لکھ دیا۔ Abdul Hakim Khan has completed his course in zoology, Khan over right his name was not sent you. پرنسپل صاحب نے اس چٹ کو دیکھ کر میرا نام امتحان ایم۔بی کے واسطے بھجوادیا۔ ۶۱… میری ڈاڑھ میں سخت درد تھا اور مسوڑھا سوج گیا تھا۔ رات کو خواب میں دکھایا گیا۔ طلائے طاعون (یہ میرا ایک نسخہ ہے) لگاؤ، صبح اٹھتے ہی میں نے جو طلائے طاعون لگایا تو فوراً درد بھی موقوف ہوگیا اور مسوڑھے کا ورم بھی تحلیل ہوگیا۔ ۶۲… میرے چچا غلام محی الدین خاں کو ایک بار نکسیر تین دن متواتر جاری رہی اور غشی ہوگئی۔ میرے نام تار آیا۔ رات کو خواب میں دکھایا گیا کہ میں کلمات ذیل ان پر دم کر رہا ہوں۔ ’’یاشافی، یا دانی، یا رب العالمین، یا رحمٰن، یا رحیم‘‘ ادھر ان کی نکسیر بند ہوگئی۔ اگلے دن جو میں پہنچا تو ان کو آرام ہوچکا تھا۔ ۶۳… ایک بار میرے چچا غلام محی الدین خاں کو پھیپھڑوں کا گینگرین ہوگیا تھا۔ سیروں پیپ روزانہ کھانسی میں خارج ہوتی تھی۔ میں نے ان کے علاج کی بابت توجہ کی تو انگریزی میں الہام ہوا۔ …………………………………… ’’لا الہ اﷲ‘‘ یعنی خدا بافراط اور ’’لا الہ الا اﷲ‘‘ پھر ایک خواب میں بتلایا گیا کہ دس یوم تک آرام ہو جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ۶۴… ۱۸۹۸ء میں مجھے خواب میں ایک نہایت ہی شاندار سبز اطلسی چوغہ پہنایا گیا۔ جنہیں عجیب وغریب نقش دنگار تھے اور سبز روشنی اس میں سے جھلکتی تھی۔ اس کے بعد تفسیر القرآن میری