احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
اور الطاغوت ہے۔ تاہم استدلال بالا کے طریق پر میں ان کو صحیح فرض کر کے اپنی پیش گوئیاں بالمقابل درج کرتا ہوں۔ جن کے شاہد بہت سے مرزائی اور وہ تمام معزز اشخاص ہیں جن کے متعلق وہ پیش گوئیاں ہیں۔ مرزاقادیانی کے خوابات والہامات ۱… ’’ترے نسلاً بعیدا‘‘ تو دور کی نسل کو دیکھے گا۔ ۲… ’’والسماء والطارق‘‘ اس سے والد کی وفات کی تفہیم ہوئی۔ ۳… ’’الیس اﷲ بکاف عبدہ‘‘ چنانچہ اﷲتعالیٰ ہمیشہ میرے لئے کافی ہوا۔ ۴… کرم دین جہلمی کے مقدمہ میں بشارات بریت وفتح۔ ۵… مجھے ایک لڑکے کی بشارت دی گئی۔ اس کا نام محمود دیوار پر لکھا ہوا دیکھایا گیا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اس کا نام محمود احمد رکھا گیا۔ ۶… شریف احمد کے بعد ایک لڑکی کی بشارت الفاظ ذیل میں ملی ’’فتنا فی الحلیۃ‘‘ یعنی زیور میں شود نما پائے گی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اس کا نام مبارکہ بیگم رکھا گیا۔ ۷… ایک لڑکی کی خبر ملی کہ وہ پیدا ہوگی اور فوت ہو جائے گی۔ اس کا نام غاسق ہے۔ چنانچہ ایک لڑکی پیدا ہوئی اور وہ چند ماہ کی ہوکر فوت ہوگئی۔ ۸… ایک اور لڑکی کی نسبت الہام ہوا۔ ’’دخت کرام‘‘ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اس کا نام امتہ الحفیظ رکھا گیا۔ ۹… عرصہ بیس اکیس سال کا ہوا کہ چار لڑکوں کی مجھے بشارت دی گئی تھی۔ چنانچہ اس کے بعد چار لڑکے پیدا ہوئے۔ ۱۰… ایک پوتے کی بشارت الفاظ ذیل میں ملی۔ ’’انا نبشرک بغلام نافلۃ لک نافلۃ من عندی‘‘ چنانچہ محمود احمد کے لڑکا پیدا ہوا۔ جس کا نام نصیر احمد رکھا گیا۔ ۱۱… نواب محمد علی خاں کے لڑکے کی صحت کی بابت اذن الٰہی سے دعا کی اور اس نے صحت پائی۔ ۱۲… مولوی نورالدین کے لڑکا ہونے کی بشارت دی گئی۔ جس کے ساتھ پھوڑوں کا نشان تھا۔ چنانچہ عبدالحئی پیدا ہوا جس کے بدن پر پھوڑے بکثرت نکلے۔ ۱۳… پنڈت دیانند کی موت دکھائی گئی۔ اسی سال میں وہ فوت ہوگیا۔ ۱۴… بشمبر داس کی نصف قید کی معافی کا خواب دکھایا گیا اور ایسا ہی ہوا۔ ۱۵… عبداﷲ سنوری کی ناکامی کی پیش گوئی۔