احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
وخوابات کا چرچا رکھیں اور خداوند عالم کو یا علیم یا خبیر، یا رب، یا اﷲ، یا رحمن، یا رحیم کے نام سے اکثر پکارتے رہیں۔ خاص کر سونے کے وقت تو وہ اس ملکہ میں بہت جلد ترقی پاسکتے ہیں۔ خواہ ان کے اعمال اعلیٰ درجہ کے ہوں یا نہ ہوں۔ میں ایک گنہگار اور بے عمل انسان ہوں۔ انبیاء علیہم السلام کے ادنیٰ خدام کے برابر بھی اپنے آپ کو سمجھنا سخت ظلم اور گستاخی جانتا ہوں۔ مگر میرا دماغ الہامات اور خوابات کے لئے فطرتاً موزوں ہے۔ اس لئے مجھے غیب کی خبریں اور خوابات اور الہامات کے ذریعہ سے بکثرت ملتی ہیں۔ یہاں تک کہ کوئی رات اور کوئی دن ایسا نہیں جس میں مجھے دو چار سچے خوابات نہ آتے ہوں یا الہامات نہ ہوتے ہوں۔ ادنیٰ ادنیٰ معاملات میں نہایت صفائی کے ساتھ مجھے خبر ملتی رہتی ہے۔ کبھی کبھی میں ان کا ذکر اپنے ہم نشینوں سے بھی کرتا رہتا ہوں اور میں سچ کہتا ہوں کہ اگر میں خاص توجہ اور محنت کے ساتھ مشق کروں تو مرزائے قادیانی سے سینکڑوں درجہ بڑھ جاؤں۔ اس لاپروائی کی حالت میں میرے خوابات اور الہامات کی یہ کثرت اور صفائی ہے کہ مرزاقادیانی سے بڑھ کر ہیں… مگر یہ تمام کسی ادنیٰ مناسبت اور فضل خداوندی کا اظہار ہے۔ ورنہ من آنم کہ من دانم۔ اس جگہ پر میں اپنے چند خوابات والہامات جن کے شاہد بہت لوگ ہیں اور جنہیں بعض وقتاً فوقتاً شائع بھی ہوتے رہے۔ مرزاقادیانی کے سچے الہامات وخوابات کے مقابلہ پر دج کر کے واقعات سے ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ جب مجھ سے گنہگار اور بے عمل انسان کو مرزاقادیانی جیسے رؤیا صادقہ آتے اور الہامات صحیحہ ہوتے ہیں پھر مرزاقادیانی کیسے ان کی بناء پر نبوت ورسالت کا مدعی بنتا۔ اپنے ماننے کو مدار نجات قرار دیتا اور خداوند عالم ونبوت محمدیہ اور اعمال صالحہ کو ہیچ بتلاتا ہے۔ نبوت محمدی کو تو نہ محض منسوخ کہتا بلکہ تمام امت محمدیہ کو جنہیں لکھوکھا عالم قرآن وحدیث وفقہہ اور مطیع قرآن وحدیث ہیں اپنے نہ ماننے کی حالت میں کافر اور جہنمی قرار دیتا ہے۔ عجب بات ہے کہ ایک طرف تو مجھ پر یہ الزام لگاتا ہے کہ عبدالحکیم خاں آنحضرتﷺ کو نہیں مانتا۔ بلکہ خداوند عالم اور اعمال صالحہ کو ہی مدار نجات کہتا ہے۔ دوسری طرف خود محمدؐ کے ماننے والوں کو ملعون اور کافر اور جہنمی بتلاتا اور ان کو مباہلہ کے لئے بلاتا ہے۔ الغرض یہ اس کا صریح کفر اور نہایت ہی خطرناک دجل ہے۔ مرزاقادیانی کی بے حد الہام بافیوں، عیاریوں اور کذب پر نظر کرنے سے تو یہی اغلب معلوم ہوتا ہے کہ ہزاروں میں سے چند الہامات ذیل اتفاقیہ طور پر پورے ہوگئے ہیں۔ میرے الہامات بھی اسی کے مؤید ہیں۔ مرزاقادیانی بالکل جھوٹا ہے۔ مرزاقادیانی کے الہامات شیطانی القاء ہیں۔ مرزامصرف، کذاب اور عیار ہے۔ مرزاقادیانی شیطان اور