احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۵… قونصل رومی کی تباہی کی پیش گوئی۔ حوالہ ندارد، الفاظ ندارد۔ ۶… براہین میں مقدمات کی فتح کی بشارت۔ حوالہ ندارد، الفاظ ندارد۔ ۷… براہین میں طاعون پھیلنے کی پیش گوئی۔ حوالہ ندارد، الفاظ ندارد۔ ۸… مولوی غلام دستگیر قصوری نے خود ہی کاذب کی موت کے واسطے دعا کی اور ہلاک ہوگیا۔ حوالہ ندارد۔ ۹… مولوی محمد حسن بھین والا جو بڑا بدگو تھا ہلاک ہوا۔ کوئی پیش گوئی نہیں۔ ۱۰… مولوی نوراحمد نے کتاب نبراس کا حاشیہ لکھتے ہوئے میرے لئے بددعا کی۔ ’’کسرہم اﷲ تعالیٰ‘‘ مگر وہ خود ہی معہ اپنے مددگار بھائی نورمحمد کے مرگیا۔ ۱۱… مولوی اسماعیل علی گڑھی کو مباہلہ کے واسطے بلایا۔ وہ ایک سال کے اندر فوت ہوگیا۔ ۱۲… حکیم کرم داد نے فقیر مرزا کے ساتھ مباہلہ کیا۔ ایک سال کے بعد فقیر مرزاطاعون سے ہلاک ہوگیا۔ ۱۳… فضل داد خان نمبردار چنگا نے محمد افضل احمدی کے خلاف ہلاکت کی۔ بددعا کی مگر دس ماہ کے اندر وہ خود ہی ہلاک ہوگیا۔ ۱۴… کریم اﷲ انسپکٹر ڈاکخانہ جا حلقہ گوجر خان نے محمد فضل احمدی کے روبرو مرزاقادیانی کے خلاف سخت الفاظ کہے۔ تھوڑے دنوں بعد اس کے گھر میں نقب آکر چوری ہوئی اور بہت سا مال چوری ہوا۔ ۱۵… عبدالقادر ساکن بندر پور نے میرے خلاف مباہلہ کے طور پر ایک نظم لکھی۔ اس کے چند روز بعد وہ طاعون سے ہلاک ہوگیا۔ ۱۶… حافظ محمد دین ساکن موضع ننکر نے ایک کتاب لکھی جس کا نام اس نے ’’فیصلہ قرآنی اور تکذیب قادیانی‘‘ رکھا۔ مگر وہ ایک سال اور تین ماہ بعد مر گیا۔ ۱۷تا۱۹…اخبار شبہ چننک جو میرے خلاف قادیان سے نکلتا تھا اس کے ایڈیٹر ومنتظم یعنی سو مراج، اچہر چند اور بھگت رام طاعون سے ہلاک ہو گئے۔ ۲۰… مولوی عبدالمجید نے مباہلہ کے طور پر بددعا کی۔ مگر وہ خود ہی فنا ہوگیا۔ ۲۱… ابوالمحسن تبتی نے ’’بجلی آسمانی برسردجال قادیانی‘‘ میں مباہلہ کے طور پر بددعا کی۔ مگر وہی طاعون سے مر گیا۔