احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۳… ’’میں نبی ہوں۔ میرا انکار کرنے والا مستوجب سزا ہے۔‘‘ (توضیح المرام ص۱۸، خزائن ج۳ ص۶۰) ۴… ’’خدا نے میرے پر ایمان لانے کے واسطے تاکید کی ہے۔ میرا دشمن جہنمی ہے۔‘‘ (انجام آتھم ص۶۲، خزائن ج۱۱ ص۶۲) ۵… ’’قل یاایہا الناس انی رسول اﷲ علیکم جمیعاً‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۳۵۲) ۶… ’’میں ان تمام لوگوں کی طرف سے بھیجا گیا ہوں جو زمین پر رہتے ہیں۔ خواہ وہ یورپ کے رہنے والے ہوں۔ خواہ ایشیاء کے، خواہ امریکہ کے۔‘‘ (مرزا کی تحریر اپنی جماعت کے لئے ص۴ مطبوعہ ۱۸۹۹ء) ۷… ’’جو شخص تیری پیروی نہ کرے گا اور تیری بیعت میں داخل نہ ہوا وہ تیرا مخالف رہے گا۔ وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا اور جہنمی ہے۔‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۳۳۶) ۸… ’’یاد رکھو کہ جیسا خدا نے مجھے اطلاع دی ہے۔ تمہارے پر حرام اور قطعی حرام ہے کہ مکفر اور مکذب یا متردد کے پیچھے نماز پڑھو۔‘‘ (اربعین نمبر۳ حاشیہ ص۲۸، خزائن ج۱۷ ص۴۱۷) ۹… ’’انجمن حمایت اسلام کو مخاطب کر کے کہا کہ تم میرے منکر ہو۔ تمہاری دعائیں طاعون کے بارے میں قبول نہ ہوں گی۔ کیونکہ تمہارے مناسب حال اﷲتعالیٰ نے اس آیت میں حکم دیا ہے:ما دعاؤالکافرین الّا فی ضلال‘‘ (دافع البلاء ص۱۱، خزائن ج۱۸ ص۲۳۲) ۱۰… ’’لعنت اﷲ علی من تخلف منّا والٰیاﷲ کی لعنت اس شخص پر جس نے ہم سے خلاف کیا یا انکار کیا۔‘‘ بنام پیر مہر علی شاہ۔ (مورخہ ۲۰؍جولائی ۱۹۰۰ء، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۳۳۱) ۱۱… ’’اس وقت بھی خدا کا رسول تمہارے درمیان ہے جو مدت سے تم کو ان عذابوں کی خبر دے رہا ہے۔ پس سوچو اور ایمان لاؤ تاکہ نجات پاؤ۔‘‘ مرزا کا اشتہار النداء من وحی من السماء (مورخہ ۲۱؍اپریل ۱۹۰۵ء) ۱۲… مسیحا کو جو مانے اس کو وہ مؤمن سمجھتاتھا۔ مسیحا کا منکر شخص، نزدیک اس کے کافر تھا۔ عبدالکریم کے سنگ مرزا کا کتبہ جو مرزاقادیانی نے لکھوایا۔ ۱۳… قطع ’’دابر القوم الذین لا یؤمنون اس قوم کی جڑ کاٹ دی جائے گی۔‘‘ جو (مرزاقادیانی کو نہ مانے گی) مرزاقادیانی کا الہام۔ (مشتہرہ البدر مورخہ ۱۹؍جنوری ۱۹۰۶ء، تذکرہ طبع سوم ص۵۹۰)