احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
M ’’الذین اٰمنوا یقاتلون فی سبیل اﷲ والذین کفروا یقاتلون فے سبیل الطاغوت‘‘ {مؤمن تو اﷲ کے واسطے لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ شیطان (خود پرست) کے واسطے لڑتے ہیں۔} الذکر الحکیم نمبر۶ (عرف) کانا دجال اس رسالہ میں مرزائے قادیانی کے تمام دعاوی اور دلائل کی ایسی کامل تردید ہے کہ فی الحقیقت بشارت خداوندی کے مطابق دجالی فتنہ پاش پاش ہوچکا۔ اس میں دس باب ہیں۔ باب اوّل… میں یہ ثابت کیاگیا ہے کہ مرزا اور مرزائی صریحاً اسلام سے مرتد اور قرآن اور رسول کے مخالف ہیں۔ یا یوں کہو کہ منہاج نبوت کی رو سے وہ قطعاً مردود ہیں۔ باب دوم… میں یہ ثابت کیاگیا ہے کہ مرزائے قادیانی نبوت ورسالت کا مدعی ہے اور ہر ایسے شخص کو جو اسے نہ مانے ملعون اور کافر اور جہنمی اور خدا کا مغضوب قرار دیتا ہے۔ باب سوم… میں یہ ثابت کیاگیا ہے کہ مرزاقادیانی تمام عالم کے خون کا پیاسا اور ہر قوم کی تباہی کا طالب ومنتظر ہے۔ عالم کی تباہی اس کی فتح اور دنیا کی مصیبت اس کی شادمانی ہے۔ باب چہارم… میں یہ ثابت کیاگیا ہے کہ مرزائے قادیانی کے اصول مشتہرہ کے مطابق قرآن وحدیث کا کوئی لفظ قابل اعتبار نہیں اور جس قدر پیش گوئیاں مرزاقادیانی نے صاف الفاظ میں بڑے دعوؤں کے ساتھ شائع کیں اور جن کو اس نے اپنے کذب یا صدق کا معیار ٹھہرایا وہ تمام غلط ثابت ہوئیں۔ باب پنجم… میں مرزاقادیانی اور مرزائیوں کی اس عیاری، بدعہدی، بددیانتی، جھوٹی شیخی اور بے حیائی کا بیان ہے جو انہوں نے براہین احمدیہ کے متعلق ظاہر کی۔ باب ششم… میں کہ ثابت کیاگیا ہے کہ تمام اہل الہام لوگ جو دجال کے جال میں پھنس بھی جائیں وہ آخر کار ہدایت غیبی کے ذریعہ سے اس کے مخالف ہو جاتے ہیں۔ باب ہفتم… میں مرزائی مباہلوں کے تماشوں کا بیان ہے۔ باب ہشتم… میں قطع وتین پر ایسی مدلل اور مبسوط بحث ہے کہ فی الحقیقت مرزائیوں کی س میں گردن قطع ہوگی۔