احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
تحقیق گزشتہ میں کوئی تغیر نہیں ہوا۔ میں اسی طرح مرزاقادیانی کو مسیح الزماں اور ملہم من اﷲ مانتا ہوں۔ آپ کو اسلام کا عملی نمونہ اور عالم قرآن جانتا ہوں۔ جماعت احمدی میں جو نئے خیالات پیدا ہوئے اور وہ قرآنی بیّنات کے صریح خلاف ہیں۔ وہ بیشک میں نہیں مان سکتا۔ جب تک قرآن کریم سے ان کی مطابقت ثابت نہ کی جائے مختصراً وہ مسائل حسب ذیل ہیں: ۱… تمام غیر احمدی مسلمانوں کو خارج از اسلام سمجھنا ان کے ساتھ السلام علیکم اور نمازیں ترک کر دینا جو لوگ صریحاً ہم کو کافر کہتے ہیں ان کے ساتھ تو نمازیں اور سلام ترک کرنا درست تھا۔ مگر جو لوگ خاموش ہیں یا کم علمی یا کم فہمی یا خلاف معلومات کی وجہ سے منکر یا مخالف ہیں ان کا کیا قصور؟ کیونکہ ان کا خلاف اس بناء پر ہے کہ یہ جدید مسائل قرآن اور حدیث کے خلاف ہیں۔ پر جو تبلیغ کامل کے بعد عمداً خلاف قرآن وحدیث کریں وہ بیشک کافر ہیں۔ یہی ایمان میرا شروع سے تھا اور اب تک ہے۔ ۲… تمام انبیاء پیغام رساں اور ہادی خلائق ہوئے ہیں نہ کہ مدار نجات۔ ایسا ہی مرزاقادیانی ہیں۔ وہ خداوند جو ’’رب العالمین۰ الرحمن۰ الرحیم۰ مالک یوم الدین۰ العلیم الحکیم۰ الملک القدوس‘‘ ہے اس کے علوم پر کون محیط ہوسکتا ہے۔ پھر اس کی رحمت ومغفرت کے لا انتہاء قوانین کسی ایک انسان کے کیسے ماتحت ہوسکتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر اور کون سا شرک ہوسکتا ہے اور خداوند عالم کی توہین اس سے زیادہ اور کیا ہوسکتی ہے کہ اس کی رحمت اور مغفرت کو کسی انسان کے ماننے پر منحصر سمجھا جائے۔ مدار نجات قرآن مجید نے توحید اور اعمال صالحہ کو بتایا ہے۔ ’’من اٰمن باﷲ والیوم الاٰخر وعمل صالحاً بلیٰ من اسلم وجہہ ﷲ وہو محسن۰ ان اﷲ لا یغفر ان یشرک بہ ویغفر مادون ذلک لمن یشاء‘‘ پھر یہ کہنا کہ تیرہ کروڑ مسلمان جو تیرہ سو سال میں تیار ہوئے وہ خواہ کیسے ہی موحد، خداپرست اور باعمل ہوں۔ جو مرزاقادیانی کو نہیں مانتے وہ سب کے سب خارج از اسلام ہیں اور قابل نجات نہیں۔ یہ مسئلہ بیّنات قرآنی کے خلاف صریح طور پر معلوم ہوتا ہے۔ یہ کیسے مانا جاسکتا ہے۔ اگر میں غلطی پر ہوں تو ازروئے بیّنات قرآنی میرا اطمینان کر دیا جائے۔ مگر افسوس کہ میں مانگتا دودھ ہوں اور مجھے پلایا جاتا ہے زہر۔ میں طالب حق ہوں اور اطمینان ہونے پر ہر ایک پرانی بات کے چھوڑنے اور نئی بات کے اختیار کرنے پر تیار ہوں۔ بشرطیکہ قرآنی اور فطری طور پر میرا اطمینان کردیا جائے۔ میرا یہ ایمان بھی شروع سے ہے۔ آج کا نہیں۔ ۳… مسیح الزمان کو مسیح ومہدی مانتا ہوں۔ ساتھ ہی بشر بھی۔ بشری طور پر جو کمزوریاں اور