احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
لئے ہر وقت مستعد ہوں۔ مگر افسوس سنگدل، خود ستا اور خود پرست مرزا نے میرے سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔ اب میں کیا کروں۔ صبح خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ میرے مکان پر کرنل فتح محمد خاں آئے ہیں اور دہلیز… سے مجھے آواز دی ہے۔ میں ملنے کے لئے دہلیز میں گیا اسلام کیا، بیٹھا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ عبدالغنی خاں افسردہ حال بیٹھا ہے اور اپنے والد کے واسطے قولنج کا علاج پوچھتا ہے اور اس نے ایک نسخہ مجھے دکھایا جس میں بہت سی ریاح شکن ادویہ درج تھیں اور کہا اس سے کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ پھر میں نے فتح محمد خاں سے کہا مبارک ہو مرزاقادیانی نے مجھے اپنی جماعت سے خارج کر دیا۔ اچھا ہوا کہ اس مشرک گروہ سے میں محض توحید اور عظمت باری تعالیٰ کے بیان کرنے کے جرم میں علیحدہ کیا گیا ہوں۔ پھر میں نے اپنے ان لیکچروں کا بیان کیا جو اثبات توحید اور اظہار جلال خداوند عالم میں واقعی بے نظیر تھے اور جن کو سن کر مرزا پرست لوگ چار یوم میں پکار اٹھے کہ مرزاقادیانی کا ذکر ان لیکچروں میں کیوں نہیں۔ پھر خواب میں ہی میں کہتا ہوں کہ جلال الٰہی کے مقابلہ میں مرزاکون ہے۔ نہ محمد نہ اور کوئی، اور قریب تھا کہ اس منکرانہ شرک کی پاداش میں ان پر صاعقہ آسمان پر سے گر پڑتا اور اس جماعت کو ہلاک کر دیتا۔ اس لئے اس خواب کی بناء پر اب پھر میں آپ کی خدمت میں لکھنے کی جرأت کرتا ہوں کہ شرک کی خبر ملنے پر موسیٰ علیہ السلام نے تمام مشرکین کے قتل کا حکم دیا تھا۔ مگر آپ نے الٹی بیجا حمایت شروع کر دی۔ افسوس! آپ کی توجہ کے لئے میں آپ کے چند اور الہامات کا مقابلہ قرآن کریم سے کرتا ہوں۔ آپ کے الہام میں ہے۔ ’’رب سلطنی علی النار‘‘ اے میرے رب تو مجھے آگ پر اختیار دے۔ قرآن مجید فرماتا ہے: ’’اﷲ مالک یوم الدین‘‘ ہے۔ ’’لمن الملک الیوم ﷲ الواحد القہار من ذالذی یشفع عندہ الا باذنہ‘‘ آپ کے الہام میں آپ کی نسبت ہے۔ ’’یا شمس یا قمر‘‘ کیا سورج کی طرح آپ کے وجود پر ہمیشہ سے کسی عالم کا نظام قائم ہے۔ جیسا کہ نظام شمسی پر زمین اور سیاروں کا ہے۔ کیا سورج کی طرح ہمیشہ آپ کا یکساں طور پر کل دنیا کو پہنچ رہا ہے۔ کیا شمس کی طرح ایک سیکنڈ کے لئے بھی آپ آرام نہیں کرتے۔ جیسا کہ سورج کے طفیل ہوائیں چلتی، بادل آتے، بجلیاں لشکتی۔ تمام دنیا کے کھیت اور باغات پرورش پاتے اور پکتے اور تمام دنیا کے کام چلتے ہیں۔ کیا ویسا ہی آپ کے طفیل تمام عالم کو ہمیشہ سے اور ہر وقت روحانی رزق ملتا ہے۔ روحانی پرورش ہوتی اور تمام دنیا کا دارومدار آپ کے ہی نور پر ہے۔ ہرگز نہیں بلکہ آپ کے نور نے ایک قادیان کو کیا اپنی جماعت اور اپنے کنبہ کو بھی منور… نہیں کیا۔ بلکہ یہ محض ایک نہایت ہی بعید استعارہ ہے۔ آپ کی رہنمائی کے لئے یہی ایک