احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
ہے اور یہ کہ امام صلح ہوں اور کل مذاہب کو حق سمجھتا ہوں۔ ایسا میں نے نہ کبھی کہا اور نہ لکھا۔ میری تفاسیر اردو وانگریزی تین بار شائع ہوچکی ہیں۔ میرے خیالات وعقائد کوئی خفیہ اور خانگی امور نہیں۔ بلکہ کل… ہندوستان اور یورپ اور امریکہ میں شائع ہوچکے ہیں۔ میں حیران ہوں کہ ان افتراؤں کی کیا بنیاد ہے اور یہ کس کی ایجاد ہے۔ میں اپنے خوابات کو قطعی اور یقینی بھی نہیں خیال کرتا۔ بلکہ اصل حکم اور میزان قرآن کریم اور فطرت اﷲ ہیں اور عقل سلیمہ۔ اگر ہم عقل سے کام نہ لیں تو بت پرستوں پر ہم کیا اعتراض کر سکتے ہیں؟ اگر قرآن کریم اور فطرت اﷲ کو حکم نہ بنائیں جو رب العالمین کا قول اور فعل ہیں تو پھر اور کس چیز کو حکم اور میزان بناسکتے ہیں؟ کیا اﷲتعالیٰ کی طرح رسول بھی رب کل شے اور خالق کل شے ہوتے ہیں کہ جس طرح ہر انسان کی فطرت میں رب کی تلاش اور عبودیت مخمور کی گئی ہے۔ ویسی ہی ہر رسول کا ماننا جرم قرار دیا جاسکے؟ کیا راست باز بھی مرتد ہوتے ہیں؟ کیا خداپرستی اور راست روی داخل ارتداد ہیں۔ کیا سید المرسلین اور صحابہ کرام علیہم السلام کی تمام جان نثاریوں کا یہی نتیجہ ہوا کہ دنیا میں تیرہ کروڑ انسان مسلمان کہلا کر جہنمی بن گئے (یعنی مرزا کو نہ ماننے سے مسلمان جہنمی ہوئے) اور باقی تمام عدم قبولیت اسلام کی وجہ سے جہنمی۔کیا رحمتہ اللعالمین کے آنے کا یہی نتیجہ ہے کہ کل دنیا جہنمی ہو جائے؟ کچھ قبول اسلام کی وجہ سے اور کچھ خلاف سے۔ کیا ربوبیت عامہ اور رحمیت کاملہ کے یہی معنی ہیں کہ کل دنیا جہنم میں ڈالی جائے؟ نہیں ہرگز نہیں۔ بلکہ ’’ان الا برار لفی نعیم وان الفجار لفی جحیم۰ فمن یعمل مثقال ذرۃ خیراً یراہ۰ ومن یعمل مثقال ذرۃ شریراہ۰ وان حیتم بتحیّۃ فحیوا باحسن منہا اورد وہا‘‘ کیا یہ امر قرآنی منسوخ ہوچکا؟ اور ’’اذا خاطبہم الجاہلون قالوا سلاماً‘‘ بھی منسوخ ہوچکا۔ اس لئے میرے خطوں کے جواب میں سلام کا جواب سلام بھی نہیں ہوتا۔ اگر خدائی آپ کے تابع ہوتی تو پہلے صدہا بار جو السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ مجھے لکھاگیا اس کا نتیجہ یہ نہ ہوتا۔ جب بھلائی میں خدائی آپ کے تابع نہیں تو برائی میں کیسے ہوسکتی ہے؟ جب آنحضرتﷺ کو تو یہ ارشاد ہے۔ ’’انک لا تہدی من احببت ولکن اﷲ یہدی من یشاء‘‘ تو پھر میں کیسے سمجھ سکتا ہوں کہ اب خدا وحدیث معطل ہو گئے اور آپ کے خیالات کی حکومت کل عالم پر قائم ہوگئی ہے۔ پس برائے خدا اگر آپ میری کسی غلطی کی اصلاح کرنا چاہتے