احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
ہرگز نہیں۔ ہاں قرآن مجید کی آیات بینات واحادیث صحیحہ وعقل سلیمہ اور فطرت اﷲ کی بناء پر یہ ضرور مانتا ہوں کہ جن لوگوں پر اسلام کی تبلیغ نہیں ہوئی ان میں جو خدا پرست اور صالح لوگ ہیں وہ ضرور نجات پائیں گے۔ جو لوگ نقص علم بانقص فہم کی وجہ سے نہ شرارت اور عناد کی وجہ سے مخالف بھی ہوں اور حقیقت میں راست باز خدا پرست اور نیک عمل ہوں وہ بھی قابل معافی ہیں۔ جو تعلیمات آپ کی مجھ کو الہام الٰہی کے الفاظ میں معلوم ہوتی ہیں میں ان کی مخالفت ہرگز نہیں کرتا۔ ہاں آپ کے استنباط اور اجتہاد کو قطعی اور معصوم نہیں مانتا۔ مثلاً مولوی عبدالکریم کے ایام مرض میں باوجود مخالف الہامات کے آپ بہت سے خوابات کو مبشر فرماتے رہے اور ان سے صحت وحیات کی طرف استدلال کرتے رہے۔ مجھے کبھی ایک منٹ کے واسطے بھی صحت وحیات کا خیال نہیں ہوا۔ بلکہ میں الحکم والبدر میں وہ اقوال پڑھ کر صاف کہہ دیا کرتاتھا کہ ان میں کوئی مبشر خبر نہیں۔ بلکہ آخری ناکامی اور مایوسی پر دلالت کرتے ہیں اور یہ بھی کہا کرتا تھا کہ یہ اقوال قابل اشاعت نہیں۔ کیونکہ یہ اکثر کے واسطے موجب ابتلاء ہوں گے۔ کسی بات کو میں شاعرانہ اور مجنونہ رنگ میں نہیں مان سکتا۔ نہ ایسی بات کو جو واقعات کے صریح خلاف ہو۔ حکم کے لفظ سے میں ہمیشہ امید کیا کرتا ہوں کہ تفاسیر قرآنی میں جو ہزارہا اختلافات ہیں اور ہزارہا مشکلات ہیں ان پر آپ کی طرف سے نہایت معقول اور مدلل محاکمہ اور فیصلہ شائع ہوں اور مسلمانوں کے تمام… مقدمات واقعی طور پر نہیں عملی طور پر تو طے ہو جائیں اور لفظ عدل سے سمجھا کرتا ہوں کہ عدالت کے ساتھ ہر فریق کی سچی بات کی دلائل کے ساتھ تصدیق ہو جائے اور جھوٹی بات کی تردید۔ میں نے یہ کب کہا کہ مولوی نورالدین کے سوائے احمدی جماعت میں کوئی عملی رنگ نہیں رکھتا۔ بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ ہماری جماعت میں تو ہزاروں سچے اور باعمل اشخاص ہونے ہی تھے۔ بلکہ تیرہ کروڑ محمدی جماعت میں جو ہزارہا بزرگوں کے جان ومال قربان ہوکر صدیوں میں تیار ہوئی ہے اس میں بھی لاکھوں باخدا باعمل اور جان نثار اشخاص موجود ہیں۔ بلکہ کل مخلوقات عالم میں جن کو قرآن اور اسلام کی خبر تک بھی نہیں ان میں بھی رب العالمین الرحمن اور الرحیم کا فیض عام جاری ہے اور ان میں بھی لاکھوں راست باز خدا پرست انسان موجود ہیں۔ جو ان تثلیث اور ہر قسم کے شرک اور بیہودگی کا خلاف کر رہے ہیں۔ کیا آپ کے نزدیک تیرہ کروڑ مسلمانوں میں کوئی بھی سچا خداپرست، راست باز نہیں۔ کیا محمدی اثر