احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
اغراض اس انجمن کے اغراض میں وہ سب کام شامل ہیں جو خلفاء سلسلہ کی طرف سے سپرد کئے جاتے ہیں یا آئندہ کئے جائیں۔ اراکین تمام صیغہ جات سلسلہ کے ناظر اور تمام اصحاب جنہیں خلیفہ وقت کی طرف سے صدر انجمن کا زائد ممبر مقرر کیا جائے۔ ناظر سے مراد سلسلہ کے ہر مرکزی صیغہ کا وہ افسر اعلیٰ ہے۔ جسے خلیفہ وقت نے ناظر کے نام سے مقرر کیا ہے۔ تقرر، علیحدگی ممبران صدر انجمن خلیفہ وقت کی ہدایت کے ماتحت ممبران صدرانجمن کا تقرر اور علیحدگی عمل میں آتی ہے۔ اندرونی انتظام صدر انجمن کے فیصلے کثرت رائے سے ہوتے ہیں۔ لیکن ان کا صدر ان کو ویٹو کر سکتا ہے۔ اس وقت ربوہ میں صدر انجمن احمدیہ کی جو نظارتیں (وزارتیں) قائم ہیں ان کا ایک خاکہ درج ذیل ہے: ناظر اعلیٰ ناظر اعلیٰ سے مراد وہ ناظر ہے جس کے سپرد تمام محکمہ جات کے کاموں کی عمومی نگرانی ہوگی اور وہ خلیفہ اور صدر انجمن احمدیہ یعنی کابینہ کے درمیان واسطہ ہوگا۔ ۲… ناظر امور عامہ: وزیر داخلہ (فوجداری مقدمات، سزاؤں کی تنفید نیز پولیس اور حکومت سے روابط قائم کرنا اس محکمہ کا کام ہے) ۳… ناظر امور خارجہ: وزیر خارجہ: (اپنی ریاست ربوہ سے باہر اندرون ملک وبیرون ملک کارروائیاں اور سیاسی گٹھ جوڑ) ۴… ناظر اصلاح وارشاد: وزیر پراپیگنڈہ ومواصلات۔ ۵… ناظر بیت المال: وزیر مال۔ ۶… ناظر تعلیم: وزیر تعلیم۔ ۷… ناظر قانون: وزیر قانون۔ ۸… ناظر صنعت: وزیر صنعت۔