احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
الزامات برأت کے یہی دو طریقے ہیں اور محض سکوت اور خاموشی سے الزام نہ صرف قائم رہتا ہے بلکہ مستحکم ہو جاتا ہے۔ (الخاموشی نیم رضا) اگر موجودہ خلیفہ کی زندگی میں ان الزامات کی صفائی نہ ہو سکی تو ان کی وفات کے بعد جماعت ربوہ (چناب نگر) مخالفین کے سامنے ان کا وفاع کیسے کرے گی اور خصوصاً ان کی اولاد کو صفائی پیش کرنا مشکل ہوگی۔ ۱۲… کیا جماعت ربوہ (چناب نگر) میرے مندرجہ بالا کسی ایک الزام کی تردید کر سکتی ہے اور سب سے آخر میں یہ بھی عرض کرتا ہوں کہ میرے علم مشاہدہ اور تحقیقات کے نتیجہ سے یہ امر بھی ثابت ہے کہ آپ نے بھی صدر انجمن احمدیہ کے امانت سے مبلغ پچاس ہزار روپیہ سال ۱۹۵۲ء میں وصول کیا ہے۔ جس کو خلیفہ صاحب نے خفیہ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور رقم ابھی تک واپس نہیں ہوئی۔ یہ کیوں، بدیں وجہ آپ کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی پوزیشن پبلک کے سامنے واضح کریں اور صدر انجمن احمدیہ رجسٹرڈ کے موجودہ غبن سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور میرے الزامات کی تحقیقات کے لئے جماعت کو مجبور کریں اور میرے خلاف موجودہ سماجی بائیکاٹ سے جماعت کو روکیں اور دنیا کو یہ بتادیں کہ آپ کی جماعت غیرت ایمانی رکھتی ہے اور پیر پرست نہیں صحیح روح اور خدمت ان کا نصب العین ہے۔ تاکہ کسی کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ اس جماعت کے قول اور فعل میں بڑا تضادہے۔ محترم چوہدری صاحب! ہم دونوں ہی تقریباً زندگی کے آخری حصہ میں ہیں اور آخر ہم نے اپنے مولا حقیقی کے پاس جانا ہے۔ اس لئے میں اس حقیقی عدالت کے عدل وانصاف کی یاد دلاکر آپ کو اپنے فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ آپ جماعت کے فہمیدہ اصحاب کی راہ نمائی کریں اور ان کو صحیح راہ پر لانے کے لئے پہل کریں اور اس طرح حق وانصاف حاصل کرنے میں میری مدد کریں۔ والسلام! ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا مورخہ ۱۵؍مئی ۱۹۵۸ء خاکسار: (مولوی) صدرالدین ساکن چک سکندر تحصیل کھاریاں ضلع گجرات معرفت سیکرٹری مرکزی حقیقت پسند پارٹی رجسٹرڈ نمبر۸۔اے مدن ولاً مسافر گلی کرشن نگر لاہور پوسٹ بکس نمبر۳۳۲