احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
تقدیم مرزامحمود احمد قادیانی پر مرزاغلام احمد قادیانی کی حیات سے لے کر تامرگ احمدی حضرات درپردہ اور اعلانیہ سنگین قسم کے زناکے الزامات لگاتے چلے آرہے ہیں۔ مباہلے والے (عبدالکریم ومحمد زاہد) عبدالرحمان مصری فاضل ازہر یونیورسٹی، فخرالدین ملتانی اور حقیقت پسند پارٹی کے معزز اراکین خصوصاً قابل ذکر ہیں۔ مختلف اوقات میں پمفلٹوں، اشتہارات، رسالہ جات اور اخبارات میں زنا کے متعلق مضامین تو شائع ہوتے رہے ہیں۔ لیکن وہ مواد کتابی شکل اختیار نہ کر سکا۔ حقیقت پسند پارٹی کے خروج کے بعد مرزامحمود احمد میں ’’عظیم فتنہ‘‘ کا اعلان کر کے تمام جماعت سے ازسر نو بیعت لی تھی۔ بہرحال مرزامحمود احمد کے جابرانہ، قہّارانہ اور منتقمانہ مزاج کے لحاظ سے کتاب کا نام موزوں ہے۔ اس کے بعد دوسری کتاب شہید فخرالدین صاحب ملتانی کے صاحبزادے مظہر الدین ملتانی نے ’’تاریخ محمودیت‘‘ تالیف کر کے اپنے باپ کی شہادت کا بدلہ لے لیا۔ جن خطوط اور مواد کے شائع ہونے کے خوف سے ملتانی صاحب کو شہید کیاگیا تھا۔ مظہر الدین نے وہ مواد اور بعض دوسری شہادتیں شائع کر دیں۔ اس کتاب میں عبدالرحمان مصری کے خطوط تاریخی حیثیت رکھتے ہیںاور میرا خیال ہے ان خطوط سے بڑھ کر خلیفہ ربوہ کی بدکرداری پر کوئی دستاویز نہیں ہے۔ کیونکہ یہ خطوط مرزامحمود احمد کے حوالے کئے گئے۔ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ اس کتاب کانام بھی مرزامحمود احمد کی