احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
سکتا۔ آپ کے نام سے واقف تھا۔ کیونکہ آپ ایک دفعہ ڈیرہ غازیخان تشریف لائے تھے۔ آپ سے خدا کے نام پر اپیل کرتا ہوں کہ میری تسلی حلف سے کریں کہ وہ تمام الزامات جو خلیفہ صاحب پرلگائے گئے ہیں، غلط ہیں۔ خلیفہ صاحب کی زندگی مقدس انسانوں کی طرح تھی۔ وہ مرزاصاحب کی پیش گوئی، مصلح موعود کے مصداق ہیں۔ مجھے اس بات سے تسلی نہیں ہے کہ آپ خلیفہ صاحب کو مان رہے ہیں۔ اس وجہ سے بعض اوقات وہ الزامات غلط ہوسکتے ہیں کہ ایک آدمی اپنے خاندان کے وقار کو ملحوظ رکھ کر بھی حقیقت سے چشم پوشی کرتا ہے اور اس کا اظہار نہیں کر سکتا۔ چونکہ یہ مذہب کا معاملہ ہے۔ اس وجہ سے نہیں ہے۔ خدا کے نام پر اپیل کی ہے اور حلف کامطالبہ کیا ہے۔ اگر آپ نے خاموشی اختیار کی تو میں سمجھ لوں گا کہ عائد کردہ الزامات مبنی برصداقت ہیں اور قیامت کے روز میرا ہاتھ آپ کے گریبان میں ہوگا۔ شفیق الرحمن خاں معرفت مولوی محمد افضل صاحب بلاک نمبر۱۲، ڈیرہ غازی خاں خط نمبر:۱… بجواب شفیق الرحمن، جواب مرزارفیع احمد صاحب بسم اﷲ الرحمن الرحیم مکرم شفیق الرحمن خاں صاحب السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ! آپ کا خط کچھ عرصہ ہوا، ملا تھا۔چونکہ پچھلے دنوں میں دورہ پر رہا۔ اس لئے جلد جواب نہ دے سکا۔ آپ نے اپنے خط میں جو دل آزار مفتریانہ باتیں لکھی ہیں۔ ان کو میں حوالہ بخدا کرتا ہوں۔ اﷲتعالیٰ ہی اس کا فیصلہ فرمادے گا۔ اس امر کا بہت افسوس ہے کہ آپ قرآن کریم کی تعلیم سے بالکل لاعلم ہیں۔ ان لوگوں کی جن باتوں کو آپ نے بیان کیا ہے، قرآن کریم نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ آپ سورۃ نور پر غور کریں، اس کی آیت ۱۲،۱۳ میں صاف طور پر ایسے لوگوں کو جھوٹا اور کاذب فرمایا گیا ہے۔ یہ اﷲتعالیٰ کی گواہی ہے۔ جب آپ اﷲتعالیٰ کی گواہی قبول نہیں کرتے تو میری گواہی اس کے مقابل پر کیا حیثیت رکھتی ہے۔ یہ یقین رکھیں اور مجھے اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ قیامت کے دن میرا گریبان آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔ میرا خدا مجھے یقینا اس ذلت سے بچائے گا۔ میںنے اس کی اتنی عنایات دیکھی ہیں کہ میں اس بارہ میں شبہ کر ہی نہیں سکتا۔ ہاں! اگر آپ نے ان باتوں سے توبہ نہ کی اور قرآن کریم کے فیصلہ کو، جو سورۃ نور میں بیان ہوا ہے۔ قبول نہ کیا تو آپ کا گریبان قیامت کے دن میرے ہاتھ میں ہوگا اور آپ اس دن کی رسوائی سے بچ نہیں سکیں گے۔ انشاء اﷲ! والسلام! مرزارفیع احمد