سہولت ہو ۔ تفصیل کے لئے علامہ شاطبی کی مایۂ ناز تالیف "الاعتصام" اور مولانا محمد سرفراز خان کی " راہ سنت" نیز راقم سطور کی " مروجہ بدعات فقہاء اسلام کی نظر میں" کا مطالعہ کیاجاسکتاہے۔ تاہم یہ بات واضح رہے کہ بدعات میں حسنہ اورسیئہ کی تقسیم اور کچھ بدعتوں کو جائز قرار دینا محض ایک دھوکہ اور مغالطہ ہے حقیقت یہ ہے کہ ان امور دین میں جو بھی بدعت ہو، سب مذموم اور گمراہی ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی زبان حق ترجمان کا ارشاد ہے کہ ہر بدعت گمراہی ہے : کل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ ۔
امام شاطبی کا بیان ہے کہ حسنہ اور سیئہ کی اس تقسیم پر کوئی دلیل شرعی موجود نہيں (1) اور مجدد الف ثانی رحمہ اللہ نے اپنا مکاشفہ بیان کیاہے کہ کسی بدعت میں نور نہیں (2) تفصیل کیلۓ مذکورہ کتابیں دیکھی جائیں
صحابہ رضی اللہ عنھم کا مقام
دین جن واسطوں سے ہم تک پہنچاہے ، ان میں سب سے پہلا واسطہ حضرات صحابہ رضی اللہ عنھم کاہے ۔ یہ صحابہ اللہ تعالی کے وہ منتخب بندے ہیں جن کو خدانے اپنے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اور رفاقت کے لئے منتخب کیاہے اور واقعہ ہے کہ جو شخص بھی دیانت وراستی کے ساتھ تاریخ عالم کا مطالعہ کرے گا وہ اس کا اعتراف کرے گا کہ اپنے پیشوا سے والہانہ محبت، ایثار وفدا کاری، مادی قربانی، اطاعت وفرماں برداری اور جاں بازی وجان نثاری نیز خدا ترسی، احساس جواب دہی، خوف
____________________________________
(1) الاعتصام : 191/1
02) مکتوبات : 33/2