سانس میں پینے میں صحت کے لئے مضرت کا اندیشہ ہے (١) کھانے ہی کی طرح پانی میں بھی پھونک مارنے سے منع فرمایا گیا (٢) شروع میں بسم اللہ اور آخر میں الحمد لِلہ پڑھے (٣) دودھ پینے کے بعد حضورؐ سے خصوصی دعا منقو ل ہے : اللھم بارک لنافیہ وزدنا منہ (٤)
عمرو بن حمق خزاعی نے آ پؐ کو دودھ پلایا تو آپؐ نے دعا دی : اللھم امتعہ بشبابہ ۔ اس دعا کا اثر یوں ہوا کہ ان کی عمر ٨0 سال ہو گئی اور اس وقت تک اےک بھی بال سفید نہ ہوا (٥)
مسلمان کی دعوت
مسلمان کی دعوت قبول کی جانی چا ہئے ، حدیث میں خصوصیت سے دعوتِ ولیمہ کے بارے میں منقوں ہے کہ دعوتِ ولیمہ ضرور قبول کی جائے ، حافظ ابن عبد البر نے نقل کیا ہے دعوتِ ولیمہ کی قبولیت کے واجب ہونے پر فقہار کا اجماع ہے ،بشیر طیکہ کوئی عذر نہ ہو (٦) اس کے علاوہ دوسری دعو توں کا قبو ل کرنا مستحب ہے اور اس پرائمہ اربعہ کا اتفاق ہے (٧) عا لمگیری میں ولیمہ کو بھی سنت قرار دیا گیا ہے (٨) اور یہی صحیح ہے ۔ اگر کسی وجہ سے دعوت قبول نہ کر سکے تو دعا دینے پر
ـ------------------------------
(١) تر مذی عن انس بن مالک باب فی ا التنفس فی الا نا مہ ١0/٢ ۔
(٢) عن ابن عباس بسند ضعیف ، جمع الفوائد ٤٩٢/١۔
(٣) عن ابن مسعود ، کتاب عمل الیوم و اللیلۃ ص : ٢٢٣۔
(٤) عمل الیوم و اللیلۃ ص ٢٢٤۔ باب مایقول اذا شرب ا للین۔
(٥) عمل الیوم و اللیلۃ ص ٢٢٤ ۔ باب ما یقول لمن سقاہ ۔
(٦) المغنی ص: ٢١٣ ج : ٧ ۔
(٧) المغنی ٢١٨/٧۔
(٨) ہندیہ ٣٤٣/٥ ۔