کپڑے اور جسم کے درمیان حائل ہو پھر بھی حرام ہو گا (1) امام ابویوسف اور امام محمد کے نزدیک جنگ میں ریشمی کپڑے کا استعمال جائز ہے ، امام ابو حنیفہ کے نزدیک جائز نہیں (2) جس کپڑے کا تاناریشم نہ ہو اور بانا ریشم ہو امام ابو حنیفہ کے یہاں مطلقا اس کا استعمال جائز ہے (3)
امام ابوحنیفہ کے نزدیک ریشمی بستر ، فرش ، تکیہ اور پردے وغیرہ کا استعمال جائز ہے، امام ابو یوسف اور امام امحمد کے نزدیک جائز نہیں ، غالبا صاحبین کی رائے زیادہ صحیح ہے ، کیوں کہ رسول اللہ ﷺ سے مروی ہے کہ آپؐ نے حریر ودیبباج کے کپڑے پہننے اوراس پر بیٹھنے دونوں سے منع فرمایا (4)
کپڑے کارنگ
شریعت نے لوگوں کے زوق ومزاج کی رعایت کرتے ہوئے کپڑے میں کسی خاص رنگ کی تحدید نہیں کی ہئ ، اس لئے فقہاء لکھتے ہیں ولا باس بسائر الالوان (6) تاہم احادیث سے معلعم ہوتا ہے کہ سفید رنگ رسول اللہ ﷺ کو زیادہ پسند تھا، اب عباس سے مروی ہے کہ آپؐ نے ارشاد فرمایا : سفید کپڑے پہنا کرو کہ یہ تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر ہے اور اسی میں مردہ کو کفن دیا کرو (7) اسی مضمون کی
-----------------
(1) در علی ہامش الد 224/5
(2) قاضی خاں علی الہندیہ 412/2
(3) حوالہ سابق
(49 بخاری
(5) قاضی خاں علی الھندیہ 412/3
(6) در علی الرد 228/5
ابوداؤد ،ترمذی وقال ہذا حدیث حسن صحیح