اعظم اللہ اجرک واحسن عزاءک رحم میتک واکثر عددک (۱)
اللہ تعالیٰ بہتر اجر عطا فرمائے اور بہتر طور پر غم کو دور کر دے ، میت پر رحم فرمائے اور تمہاری تعداد میں اضافہ کرے ۔
کسی غیر مسلم کی موت ہو جائے تو اس طرح کلمات تعزیت کہے جائیں ۔
اخلف اللہ علیک خیرا منہ واصلحک ورزقک ولدا مسلما (۲)
اللہ تعالی تجھ پر کسی بہتر آدمی کو اس کا جانشین بنائے تیری اصلاح کرے اور تجھے مسلمان اولاد عطا فرمائے ۔
چھینک اور جمائی :
آپﷺ نے چھینک اور جمائی کے آداب بھی بتائے ، چھینک کو آپﷺ نے بہتر سمجھا ہے کہ یہ چستی اور نشاط کی علامت ہے ، جمائی کو ناپسند کیا ہے کہ اس سے سستی و کاہلی کا اظہار ہوتا ہے ۔ چھینک آئے تو چہرہ پر ہاتھ یا کپڑا رکھے اور آواز ہلکی رکھنے کی سعی کرے (۳) جس شخص کو چھینک آئے تو ’’ الحمد للہ ‘‘ کہے (۴) بعض روایات میں ’’ الحمد للہ علی کل حال ‘‘ کے الفاظ آئے ہیں (۵) ایک روایت میں آپ ﷺ نے ’’ الحمد للہ رب العالمین ‘‘ کہنے کو ارشاد فرمایا (۶) سننے والا جواب میں یرحمک اللہ (اللہ تجھ پر رحم کرے) کہے (۷)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۱) البحر الرائق ۸ / ۲۰۴ (۲) حوالۂ مذکور
(۳) ترمذی ، باب ما جاء فی خفض الصوت الخ
(۴) مسلم عن ابی ہریرۃ ؓ ، باب تشمیت العاطس و کراہۃ التثاؤب
(۵) ترمذی ، عن ابی ایوب ، باب ماجاء کیف تشمیت العاطس
(۶) ترمذی ، عن سالم بن عبید ، حوالۂ مذکور
(۷) ترمذی ، عن ابی ایوب ، حوالۂ مذکور