كوئي نيكي نهيں تھی سوائے اس كے كه وه دولت مند تھا اوراپنے غلاموں کو حکم دیا کرتا تھا کہ تنگ دست لوگوں سے در گزر کا معاملہ کرو،اللہ تعالی نے اس کو یہ کہہ کر معاف کردیا کہ ہم معاف کرنے کے زیادہ لائق ہیں اس لئے اسے معاف کردو(1)
وفاءعہد کی اہمیت کا اندازہ اس واقعہ سے کیا جاسکتا ہے کہ رسول ﷺنے ایک شخص کا تین دنوں تک انتظار فرمایا ہے(2)ایسا شخص جو قیمت ادا کرنے پر قادر ہو لیکن ٹال مٹول اور وعدہ خلافی کرتا ہو ،آپؑ نے اس کی مذمت فرمائی ہے اور اس کے عمل کو ظلم قرار دیا ہے (3)
ایسی تجارت جو معصیت میں معاون ہو ؟
اسی طرح جو خرید و فورخت معصیت میں تعاون کا ذریعہ ہو،ان کے ذریعہ گناہ کے کاموں کو فروغ ہوتا ہو ،شریعت جن چیز وں کو حرام و ممنوع اور ناقابل استعمال قراردیکر ناقبل احترام ٹھراتی ہو ،ان کے ذریعہ ان کی تعظیم و توقیر ہوتی ہو ،ایسی تمام صوروتوں کو بھی شریعت نے منع کیا ہے کہ اسلام سے وفاداری اور ایمان پر استواری کا یہی تقاضا ہے۔
چنانچہ سور کی خرید و فروخت کو منع کیا گیا ہے ،خون اور مردار کی بیع کو نادسرت قرار دیا گیا ہے ،شراب نوشی کی اجازت نہیں دی گئی ،تصاویر اور ذی روح کے مجسمے کو ہر زمانہ میں شرک کا اولین سبب بناکئے ہیں ،کی
-------------------------------------------------------
(1)مسلم کتاب المساقات۔
(2)ابوداؤد 682/2 کتاب الادب ،باب فی العدۃ
(3)بخاری عن ابی ہریرۃ کتاب الحوالات ،باب فی الحوالہ ۔