فرمائی ہے۔ وضوء سے پہلے مسواک کا مطلب یہ ہے کہ وضوء شروع کرنے سے پہلے مسواک کی جاۓ بلکہ مسواک ہی سے وضوء شروع کیاجاۓ (1)
مسواک کیسی ہو؟
مسواک کی لکڑی نرم ہونی چاہۓ جس سے دانت وغیرہ صاف ہوسکیں اور مسوڑھوں پرخراش نہ آئے (2) پیلو (اراک) کی مسواک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ پسند تھی (3) مسواک کے نہ ہونے یاکسی وجہ سے نہ کرنے کی صورت میں انگلیاں بھی کافی ہیں، حضرت انس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیاہے کہ وضوء کے وقت تمہاری انگلیاں بھی مسواک کے قائم مقام ہیں " اصبعیک سواک عند وضوءک " (4)
موجودہ زمانہ کے برش وغیرہ کا حکم یہ ہے کہ فعل مسواک کے اعتبار سے ان کے ذریعہ سنت اداہوجاۓ گی البتہ خود مسواک کی سنت اس کے ذریعہ ادانہ ہوسکے گی، اسی طرح مسواک نہ کرنے کی وجہ سے جو کراہیت پیداہوتی ہے اس سے بچنے کے لئے یہ برش وغیرہ کافی ہوجائیں گے ۔ واللہ اعلم
طریقے اور آداب
مسواک کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو طولا اور عرضا دونوں طرح کیاجاۓ گا (5) بہتر یہ ہے کہ زبان پر طولا کرے اور دانتوں پرعرضا (6) دانتوں پر
_________________________________________
(1) احیاء العلوم مع الاتحاف 554/2 (2) المغنی 80/1
(3) مجمع الزوائد باب بامی شئ یستاک 100/2
(4) المغنی 70/1
(5) المغنی 69/1 احیاء العلوم مع الاتحاف 557/2
(6) شرح مہذب 280/1