نبوی صلی اللہ علیہ و سلم سے محرومی کی شہادت ۔
بعض لوگ یہ دھوکہ دیتے ہیں کہ قادیانی بھی اہلہ قبلہ ہیں اور اہل قبلہ کی تکفیر سے منع کیا گیا مگر یہ محض مغالطہ ہے ۔ اہل قبلہ سے وہ لوگ مراد ہیں جو ضروریات دین یعنی دین میں قطعی طور پر ثابت شدہ باتوں کے منکر نہ ہوں ۔ ملا علی قاری کا بیان ہے :
المراد باهل القبلة الذين اتفقوا علي ما هو من ضرورات الدين ۔۔ و ان المراد بعدم تكفير احد من اهل القبلة عنداهل السنة انه لا يكفر ما لم يوجد شئ من امارات الكفر و علامته ۔ (1)
اہل قبلہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو ضروریات دین سے متفق ہوں ۔ اہل سنت کے نزدیک اہل قبلہ میں سے کسی کی تکفیر نہ کرنے سے مراد ہے کہ اس وقت تک تکفیر نہیں کی جائے گی جب تک کفر کی علامات اور نشانیاں نہ پائی جائیں ۔
علامہ شامی نے بھی لکھا ہے کہ ضروریات دین کا منکر ہو ، تو گو اہل قبلہ میں سے ہو ، اس کی تکفیر کی جائے گی اور اس میں کسی کا اختلاف نہیں (2) اس لئے قادیانی بہر حال کافر ، زندیق اور خارج از اسلام ہیں ۔ هدا هم الله و بالله التوفيق ۔
تکفیر کے اصول اور افراط و تفریط سے اجتناب
کفر و ایمان کا مسئلہ نہایت نازک اور اہم ہے ، نہ یہ صحیح ہے کہ کوئی شخص کیسے بھی اعتقادی فساد میں مبتلاء ہو ، دین اور احکام دین کا
-----------------------------------------------------
( 1 ) شرح فقہ اکبر ص 230 (2 ) رد المحتار 1/413 کتاب الصلوۃ ۔