416
فرمایا ہے (1) اسی میں ہندوؤں کی طرح ہاتھ جوڑنا بھی داخل ہے۔
خیر مقدمی کلمات
ملاقات کےموقع پر سلام کےعلاوہ اگر کوئی اور خیر مقدمی کلمہ کہا جائے تو اس میں قباحت نہیں۔ رسول اللہ ﷺ سے بعض مواقع پر اس طرح کا کلمہ کہنا ثابت ہے۔ فتح مکہ کے موقعہ پر حضرت ام ہانی اور حضرت عکرمہ کی آمد پر مرحبا کہتے ہوئے استقبال فرمایا ہے ـ(2) ہاں صبح بخیر، شب بخیر، گڈ مورننگ وغیرہ کے الفاظ مسنون طریقہ کے خلاف ہیں۔ ایام جاہلیت میں لوگ کہا کرتے تھے" انعم اللہ بک عینا " (اللہ تم کو اپنی نعمت سے نوازے ) اور " انعم صباحا ( صبح بخیر ) اسلام کی آمد کے بعد اس سے منع کر دیا گیا (3)
مصافحہ
مصافحہ ہاتھ سے ہاتھ ملانے کا نام ہے(4) مصافحہ رسول اللہ ﷺ کی سنتوں میں سے ہے (5) خود رسول اللہ ﷺ کا معمول مبارک بھی مصافحہ کا تھا۔ حضرت ابو ذر رضی اللہ فرماتے ہیں کہ میری جب بھی آپ ﷺ سے ملاقات ہوئی، آپﷺ نے
----------------------------------------
(1) ترمذی عن عمر بن شعیب عن ابیہ عن جدہ، باب ماجاء فی کراہیۃ اشارۃ الید فی السلام 99/2
(2) ترمذی کتاب الاستیذان باب ماجاء فی مرحبا۔
(3) ابو داؤد عن عمران بن حصین 709/2
(4) ھی الصاق صفحۃ الکف بالکف، مرقاۃ 574/4
(5) ترمذی عن ابی امامہ۔باب ماجاء فی المصافحۃ ۔