انگوٹھی پر موعظت خیز فقرے
صحابہ کرام اور بعض اہل علم سے اپنی انگوٹھیوں پر خاص قسم کے عبرت خیز اور موعظت آمیز فقرے لکھنا منقول ہے ، یہاں ان کا نقل کردینا دل چسپی سے خالی نہ ہوگا ۔
حضرت ابوبکر صدیق : نعم القادر اللہ ( اللہ کیا ہی قادر ہے ۔ )
حضرت عمرفاروقؓ : کفی بالموت واعظا (موت عبرت کے لئے کافی ہے )
حضرت عثمان غنی ؓ : لتصبرن او لتندمن (صبر کروگے یا ندامت اُٹھاؤگے )
حضرت علی مرتضیؓ : الملک للہ (حکومت اللہ کے لئے ہے )
امام ابو حنیفہ ؓ : قل الخیر وإلا فاسکت (اچھی بات کہو ورنہ چپ رہو )
امام ابویوسف ؒ : من عمل برأیہ فقد ندم ( جس نے خودرائی کی اس نے ندامت اُٹھائی )
امام محمد ؒ : من صبر ظفر (۱) (جس نے صبر کیا کامیاب ہوا )
خوشبو اورعطریات
خوشبو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پسند تھی اور بدبو اسی درجہ ناپسندیدہ ۔ ایک روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ پاکیزہ ہے اورپاکیزگی و خوشبو کو پسندفرماتا ہے ان اللہ طیب یحب الطیب ۔ ایک موقع پر ارشاد فرمایا کہ ہر مسلمان کو ہفتہ میں ایک بار ضرور ہی غسل کرنا چاہیے اور خوشبو ہو تو اس کا بھی استعمال کرے ۔ بخاری شریف میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مبارک نقل کیا گیا ہے کہ کوئی تحفہ میں خوشبو پیش کرتا تو واپس نہیں فرماتے ۔ مسلم شریف کی ایک روایت میں آپؐ کی ہدایت موجود ہے کہ خوشبودار پھول پیش کیا جائے تو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۱) ردالمحتار ۵؍۲۳۰