۷۹
عرضاً مسواک کرنے کے سلسلہ میں ایک روایت بھی ہے (۱) مسواک دانت کے اندرونی ، بیرونی اور داڑھوں پر کی جائے، حلق کے بالائی حصہ پر بھی آہستہ ملی جائے (۲) دائیں طرف سے شروع کی جائے، دوبارہ مسواک کرنے سے پہلے دھو لی جائے۔ بچوں کو بھی اس کی عادت ڈالی جائے، مسواک کرتے ہوئے اداء سنت کی نیت رکھی جائے (۳) ----------- حدیث میں مسواک کی کوئی خاص دعا منقول نہیں مگر سلف سے بعض معمولات منقول ہیں مثلاً سے پہلے یہ دُعا :
اللھم بیض بہ اسنانی و شد بہ لثانی و ثبت بہ لھاتی و بارک لی فیہ یا ارحم الراحمین۔
اے اللہ اس کے ذریعہ میرے دانتوں کو صاف و سفید بنا، میرے داڑھوں کو مضبوطی عطا کر اور میرے حلق کے کوے کو قائم رکھ اور اے ارحم الراحمین! اس میں مجھے برکت مرحمت فرما۔ (۴)
وضع قطع
وضع قطع اور انسانی شکل و صوورت کے معاملہ میں بھی اسلام نے اعتدال اور توازن کی راہ اختیار کی ہے، بعض مذاہب (جو انبیاء کی حقیقی تعلیمات اور الہامی ہدایات سے دور ہو چکے تھے) نے ظاہری تجمل اور زیبائش و آرائش کو خدا تک رسائی کے لئے رکاوٹ، مذہبیت اور دینداری کے خلاف
-------------------------------------------------------------------------------
(۱) الاتحاف ۲/۵۵۸۔
(۲) شرح مہذب ۱/۲۸۱۔
(۳) ملخصاً شرح مہذب ۱ِ/۸۳ – ۲۸۲۔
(۴) حوالہ سابق، الاتحاف ۲/۵۶۰۔