بھی مکروہ ہے (۱) اچھے اشعار پر انعام دیا جائے تو قباحت نہیں کہ آپ نے حضرت کعب رضی اللہ عنہ کو اپنی چادر عنایت فرمائی تھی، لیکن اشعار پڑھ کر اس کی اجرت طلب کرنا اور اس کو ذریعۂ معاش بنا لینا جائز نہیں (۲)۔
ناول افسانے
شعر و سخن کی طرح ادب کی دوسری اہم صنف نثر ہے۔ نثر کبھی تو وقائع نگاری کے لئے استعمال کی جاتی ہے اور کبھی مفروضہ کردار اور واقعات کے لئے جو آج کی زبان میں ناول اور افسانے کہلاتے ہیں، قدیم زمانہ میں بھی اس قسم کی کہانی نویسی کی مثالیں موجود ہیں۔ شیخ سعدی رحمہ اللہ کی گلستان اور مولانا روم کی مثنوی کہا جا سکتا ہے کہ ایسی کہانیوں کا شاہکار اور معراجِ کمال ہے۔
اگر یہ مفروضہ کہانیاں عبرت آموز اور نصیحت خیز ہوں، صالح مقصد کی حامل ہوں اور تعمیری ہوں تو نہ صرف جائز بلکہ بہتر ہیں۔ لیکن اگر ان کا مقصد سفلی جذبات کو برانگیختہ کرنا اور اباحیت اور اخلاقی انارکی پیدا کرنا ہو تو ظاہر ہے کہ سخت گناہ اور ناجائز ہیں۔ ہاں ایسی تحریریں جن کا مقصد اسلام کی حفاظت و اشاعت ہے عظیم ترین عبادت ہے اور یہی اس حدیث کا مصداق ہے کہ علماء کے قلم کی روشنائی اور شہداء کا خون دونوں قیامت میں ہم وزن ہوں گے۔
تقریر و خطابت کے آداب
تقریر و خطابت کو اسلام میں دعوتِ دین اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر
--------------------------------------------
(۱) الفتاویٰ الہندیہ ۵/۳۵۱۔
(۲) رد المختار ۵/۲۷۲۔