ما ترضی اللّٰھم ھون علینا السفر و اطولنا البعد اللّٰھم انت الصاحب فی السفر و الخلیفۃ فی الاھل اللّٰھم اصحبنا فی سفرنا و اخلفنا فی اھلنا ۔ (۱)۔
جو آپ کو پسند ہو ، سفر آسان فرما دیجیے ، دوری کم فرما دیجیے ۔ اے اللہ سفر میں آپ ہی ہمارے رفیق ہیں، اہل و عیال کے لیے آپ ہی نگہبان ہیں ، اے اللہ ہمارے سفر میں آپ مدد فرمائیے اور ہمارے اہل و عیال کی حفاظت فرمائیے ۔
بعض روایات میں یہ دعا منقول ہے ۔
انت الصاحب فی السفر وَ الخلیفۃ فی الاھل اللّٰھم انی اعوذ بک من الھم فی السفر والکابۃ فی المنقلب اللّٰھم اقبض لنا الارض و ھون علینا السفر ۔ (۲)۔
اے اللہ سفر میں آپ ہی ہمارے لئے رفیق اور ہمارے اہل کے لیے نگہبان ہیں ۔ اے اللہ سفر کی مشکلات سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں ۔ اے اللہ ہمارے لئے مسافت کو کم فرما اور سفر کو آسان بنا ۔
پھر سفر کے درمیان جب کبھی اونچائی پر چڑھنا ہو یا نشیب میں اترنا ہو تو دُعا پڑھے :
" اللّٰھم لک الشرف علیٰ کل شرف ولک الحمد علیٰ کل حال " کہ یہی آپکا معمول تھا (۳)۔
اے اللہ ہر شرف سے بڑھ کر آپ کا شرف ہے اور ہر حال میں آپ کے لیے حمد و ثنا ہے۔
درمیان میں اگر کسی منزل پر قیام کی نوبت آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے " اعوذ بکلمات التامات من شر ما خلق " پڑھنے کی ہدایت فرمائی ۔ (۴)۔
--------------------------------------------------------
(۱) زاد المعاد ۳۶/۲۔
(۲) حوالۂ سابق ۔
(۳) زاد المعاد ۳۷/۲۔
(۴) حوالۂ سابق بحوالۂ مسلم ۔