ایک دوسرے موقع سے آنحضرت ﷺ نے فرمایا؛
الالايحل لكم من الحمار الاهلي ولا كل ذي ناب من السباع (مشكوة؛29 ) خبردار تمہارے لیئے پالتو گدھا حلال نہیں ہے اورنہ دانت والے درندے
ایک بار آپ ﷺنے ہدایت فرمائی
ان اللہ لم یحل لکم ان تدخلوابیوت اھل الکتاب الا باذن ولا ضرب نسائھم ولا اکل اثمارھم ولا اکل اذااعطوکم الذی علیھم (مشکوۃ ص 29)
اللہ تعالی نے تمہارے لئے حلال نہیں فرمایا ہے کہ تم اہل کتاب کے گھر میں اسکی اجازت کے بغیر داخل ہو اور نہ ان کی عورتوں کو مارنا درست اور نہ ان کا پھل کھانا جب انہوں نے جزیہ ادا کردیاہو
جو چیزیں ناجائز اور حرام تھیں مختلف مواقع سے سید الکونین ﷺ نے ان سے روکا؛
ان رسول اللہ ﷺ نھی عن ثمن الکلب ومھر البغی وحلوان الکاھن (مشکوۃ ص 241 ) رسول کریم ﷺ نے کتا کی قیمت اور بازاری عورت کی اجرت اور کاہنوں کے لین دین سے روکا ہے
آپؐ نے منع فرمایا کہ خون وغیرہ بیچ کر اسکی قیمت مت کھاؤ کہ یہ بھی حرام
ہے ؛
ان رسول اللہ ﷺ نھی عن ثمن الدم وثمن الکلب وکسب البغی ( مشکوۃ ص 241 ) کل ذی ناب من السباع فاکلہ حرام
بلاشبہ خون کی قیمت ، کتے کی قیمت اور طوئف کی کمائی کھانے سے منع فرمایا ہے ۔ ہر ذی ناب درندوں کا کھانا حرام قرار دیاگیا ہے (مشکوۃ ص 359 )
عن ابی ثعلبۃ قال حرم رسول اللہ ﷺ لحوم الحمر الاھلیۃ (359 ) ابو ثعلبۃ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پالتو گدھے کا گوشت حرام قرار دیا ۔
َ