احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
مطابق برابر گمراہی پھیلا رہا ہے اور مسیح موعود کے فرمودات کو چوہوں کی طرح کتر کتر کر ایک خانہ ساز طاغوتی دین کی بنیاد رکھ چکا ہے اورتمہیں الّو بنا کر برابر اپنے دائیں بائیں آگے پیچھے لڑ کر مرمٹنے کی تعلیم دے رہا ہے اور تمہیں پاپائیت کی مکمل تقلید کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ …اے وے پالتو مولویو! جو خطاب یافتہ ہوتم نے دیکھ لیا کہ تمہارے خلیفہ کوئی بیان بھی قرآن، اسلام اور فرمودات مسیح موعود سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ان کا سارا دھندا ہی عیاریوں پرچل رہا ہے۔ لہٰذا اب ہم پرزور الفاظ میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ کوئی ایک شخص تو کجا ساری دنیا مل کربھی آیت استخلاف کے تحت روحانی خلیفہ برپا نہیںکر سکتی۔ نہ پہلے کبھی ایسا ہوا اور نہ آئندہ ہوگا۔ یہ ایک بہت بڑا دجل ہے۔ جس میں کہ تم مبتلاکر دئے گئے ہو اور اگر تمہیں ہمارے اس اعلان میں کچھ کلام ہے اور پھر اگر تم اپنے علم اور اپنے محبوب خلیفہ کے لئے کوئی غیرت رکھتے ہو تو ہمارے اس اعلان حق کی تردید میں کوئی ایک مثال لاؤ اور یاد رکھو تم کیا تمہاری نسلیں بھی ایسی کوئی مثال نہ لاسکیں گے۔ اے دوستو! ہم علیل ہیں اور باوجود علیل ہونے کے جب ہم نے خلیفہ کی تقریر پڑھی اور دوسری طرف مسیح موعود کی دلدوز فریاد سنی تو بعیر کسی سازوسامان کے لکھنے بیٹھ گے اور بخار کی حالت میں بھی ہمارا قلم چلتا رہا۔ ہم نہ تو کوئی مولوی ہیں اور نہ ہی عالم ہیں۔ صرف آگ لگی دیکھی اور ننگے پاؤں اور ننگے سر بجھانے کے لئے دوڑ نکلے۔ ہم نے شروع ہی میں تحریر کیا تھا کہ خداتعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہدایت کا کام اپنے ذمہ لیا ہوا ہے۔ نہ صرف یہ کہ لوگوں کے لئے دین برپا کرنے کا کام اپنے ذمہ لیا ہوا ہے۔ بلکہ حسب آیت استخلاف تجدید دین کا کام بھی اپنے ذمہ لیا ہوا ہے۔ اب تم لوگوں نے کسی عیار کے ہاتھوں میں پڑ کر اور اس کام کو اپنے ہاتھوں میں لے کر اپنا انجام دیکھ لیا۔ ایک تو ’’عبد غیر صالح‘‘ کے ذریعہ تمہاری دنیا وجہاں میں جگ ہنسائی ہوئی اور اس ملک کے ہریا کے درودیوار نے سیاہ ہوکر تمہارے چہروں کی سیاہی کو ظاہر کیا۔ پھر عقائد میں تمہارا یہ حال ہے کہ لڑھکتے پھرتے ہو اور اسلام تو کجا کسی دین میں تمہیں قدم رکھنے کی جگہ نہیں ملتی اور تھک ہار کر تمہارے خلیفہ تمہیں دجال کے گھر یعنی پاپائیت میں لے گھسے اور تمہیں یہ کہہ کر الّو بنایا کہ یہی پاپائیت ہی اسلام ہے۔ اسی کے مطابق عمل کرو۔ یہ سب گمراہیاں تمہیں اس لئے نصیب ہوئیں کہ تم نے الّو بن کر خدائی کام میں ہاتھ ڈال دیا۔ پس خدا تو تم نے کیا بننا تھا تم اپنی انسانیت کو بھی کھو بیٹھے اور ’’واشربوا فی قلوبہم الخلیفہ‘‘ کے تحت تمہیں ایک زمینی خلیفہ کا تخیل گھوٹ گھوٹ