احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
۹… ۱۵؍فروری ۱۹۰۷ء کو شائع کیا۔ ایک ہفتہ تک ایک بھی باقی نہ رہے گا۔ (تذکرہ ص۶۹۶) ۱۰… منشی الٰہی بخش مرحوم کی نسبت پیش گوئی کہ مرزاقادیانی پر ایمان لے آئے گا۔ ۱۱… سلطان محمد کی نسبت پیش گوئی کہ وہ یوم نکاح سے ڈھائی سال کے اندر فوت ہو جائے گا۔ (آئینہ کمالات اسلام ص۳۲۵، خزائن ج۵ ص۳۲۵، مورخہ۱۰؍جولائی ۱۸۸۸ء) ۱۲… دختر احمد بیگ کی نسبت پیش گوئی کہ اس کے ساتھ مرزاقادیانی کا نکاح ہوچکا اور وہ ضرور واپس آئے گی۔ (آئینہ کمالات اسلام ص۳۲۵، خزائن ج۵ ص۳۲۵، مورخہ۱۰؍جولائی ۱۸۸۸ء) ۱۳… مولوی محمد حسین صاحب پر چالیس یوم کے اندر ذلت آنے کی پیش گوئی۔ ۱۴… مولوی محمد حسین، ملاں محمد بخش اور ابوالحسن تبتی کی ۱۳مہینہ میں ذلت۔ ۱۵… ’’ما انا کالقراٰن وسیظہر علیٰ یدی ما ظہر من الفرقان‘‘ (تذکرہ ص۶۴۹، طبع اوّل) جو کچھ اصلاحیں قرآن مجید نے کیں اس کا کروڑواں حصہ بھی مرزاقادیانی سے آج تک نہیں ہوسکا۔ ۱۶… عود جوانی کا الہام۔ مشتہرہ (مورخہ ۲۴؍مئی ۱۹۰۶ء) ۱۷… ’’رد علیہا ردحہا وریحاتہا‘‘ نصرت جہاں بیگم زوجہ مرزاقادیانی کی تازگی اور جوانی واپس لائی جائے گی۔ ۱۸… ۱۸؍فروری ۱۹۰۷ء کا الہام ’’کل الفتح بعدہ‘‘ (تذکرہ ص۶۷۵، طبع اوّل) ۱۹… پہلے بنگالہ کی نسبت جو حکم جاری کیایا تھا اب ان کی دلجوئی ہوگی۔ (۱۱؍فروری ۱۹۰۶ء) ۲۰… عبداﷲ آتھم کی نسبت پیش گوئی۔ (جنگ مقدس ص۲۱۱، خزائن ج۶ ص۲۹۳) میعاد مشتہرہ کے اندر نہ تو فوت ہوا نہ اس نے عاجز انسان کو خدا بنانے سے رجوع کیا، نہ اندھے دیکھنے لگے نہ لنگڑے چلنے لگے، نہ بہرے سننے لگے، نہ سچے کی بڑی عزت ہوئی، نہ جھوٹے کی ذلت۔ ۲۱… دسمبر ۱۹۰۲ء تک نشانی آسمانی کے ظہور کی پیش گوئی جو مخالفوں کو ساکت کر دے گا۔ ۲۲… طاعون سے قادیان کے بچے رہنے کی پیش گوئی۔ (تذکرہ ص۳۰۴، طبع اوّل) ۲۳… مولوی ثناء اﷲ کی نسبت پیش گوئی کہ وہ پیش گوئیوں کی پڑتال کے واسطے کبھی قادیان نہ آئے گا۔ ۲۴… مولوی محمد حسین کی نسبت پیش گوئی کہ وہ اس پر ایمان لے آئیں گے۔ (اعجاز احمدی ص۵۱، خزائن ج۱۹ ص۱۶۲،۱۶۳)