احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
تمام مسلمان توپ اور بندوق سے اڑا دئیے جائیں تو وہ ٹھنڈا ہو جائے۔ حالانکہ جو احمقانہ شورش اس وقت پنجاب اور بنگال میں ہورہی ہے وہ محض ہندوؤں کی طرف سے ہے۔ مسلمانوں کی شرکت کسی کسی جگہ محض استثنائے شاذہ کے طور پر ہے۔ مگر وہ (مرزا) اپنی جماعت کے سوائے مسلمانوں کو اس میں شریک قرار دیتا اور جلتی آگ پر یہ تیل ڈالتا ہے کہ خونی مہدی کے انتظار نے تمام مسلمانوں کے دل سیاہ کر دئیے اور ان کے اندر بغاوت کا مادہ رکھ دیا ہے جو کبھی بھڑک اٹھے گا۔ یہ ایک ایسا ظالمانہ اتہام ہے جس کا جواب رب الافلاک کی طرف سے اس کو ملے گا اور ضرور ملے گا۔ کیا مسلمان اس حکم قرآنی سے ناواقف ہیں کہ شاہ وقت کی اطاعت کرو۔ کیا وہ یوسف علیہ السلام کے حالات سے ناواقف ہیں۔ جنہوں نے مشرک مالک کی اطاعت کا کامل نمونہ دکھایا۔ کیا قرآن وحدیث میں اعلیٰ درجہ کی اخلاقی تعلیم نہیں ہے۔ کیا تیرا یہ دعویٰ کہ ہماری تعلیم یہ ہے کہ زمینوں پر رحم کرو تاکہ خدا تم پر رحم کرے۔ ایک حدیث کا ترجمہ نہیں ہے۔ کیا تو تمام اسلامی اخباروں میں تمام مسلمانوں کی وفاداری اور اطاعت کے مضامین نہیں دیکھتا؟ جس وقت سے ہم کو یہ الہامات ہوئے ہیں۔ ’’اے خدا ان ظالموں کو غارت کر۔ اے خدا ان بدمعاشوں کو غارت کر۔‘‘ اس وقت سے ان کی عجیب عجیب بدمعاشیاں اور ظالمانہ حرکات ظاہر ہوتی جاتی ہیں۔ اے ظالم اگر تجھ کو گورنمنٹ برطانیہ سے دلی ہمدردی ہے تو پھر تیرے کلمات ذیل کے کیا معنی ہیں۔ ’’دنیا کی تباہی اور ہمارے لئے عید کا دن۔ اﷲ کی لعنت اس شخص پر جو ہم سے خلاف کرے یا انکار کرے۔ ہر نبی کے آنے سے وہ قوم ذلیل ہو جاتی ہے جو اس کو نہیں مانتی۔‘‘ دنیا تباہ اور ہلاک ہوگی۔ مگر ہماری خوشی اور فتح حمامتہ البشریٰ میں طاعون پھیلنے کی دعا کی تھی۔ کشفی حالت میں دو فرشتوں سے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ظاہر کی، جو اب ملا۔ پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔ پھر دل میں کہا کہ اگر خدا چاہے تو تھوڑے بہتوں پر فتح پاسکتے ہیں۔ ’’کم من فئۃ قلیلۃ غلبت فئۃ کثیرۃ باذن اﷲ‘‘ (ازالہ اوہام حاشیہ ص۹۷،۹۸، خزائن ج۳ ص۱۴۹) تمام حقوق پر خداتعالیٰ کا حق غالب ہے اور ہر ایک جسم اور روح اور ماں اسی کی ملک ہے۔ پھر جب انسان نافرمان ہو جاتا ہے تو اس کی ملک اصل مالک کی طرف عود کرتی ہے۔ پھر اس مالک حقیقی کو اختیار ہوا ہے کہ چاہے تو بلاواسطہ رسل نافرمانوں کے مالوں کو تلف کرے اور ان کی جانوں کو معرض عدم میں پہنچادے اور کسی رسول کے واسطے سے یہ تجلی قہری نازل فرماوے۔ بات ایک ہی ہے۔ (آئینہ کمالات اسلام ص۶۰۱، خزائن ج۵ ص۶۰۱) کیا یہ الہامی خوبی زیادہ خطرناک ہے جس نے دعاؤں سے پچاس لاکھ انسانوں کو گھر بیٹھے بٹھائے ہلاک کر دیا اور تمام غیرمؤمن قوموں کے مال وجائیداد کی ملکیت کا دم مار رہے ہیں۔ یا وہ خیالی مہدی