احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۱… کیا خدا کا محبوب ہونے کا مدعی لوگوں کو اس قسم کی گالیاں دے سکتا ہے۔ مثلاً خبیث، کمینہ صفت، کتے، مسیلمہ کذاب، بکواسی، لومڑی وغیرہ؟ ۲… کیا خدا کے محبوب ہونے کا دعویٰ کرنے والا زنا کر سکتا ہے؟ ۳… کیا تاریخ اسلام سے ایک مثال بھی ایسی دی جاسکتی ہے کہ کسی خلیفہ نے اپنے مریدوں میں سے بعض کو محض اس لئے خارج کر دیا ہو کہ وہ اس خلیفہ پر تنقیدکرتے تھے؟ ۴… کیا آپ میرے ساتھ اس بات پر مباہلہ کرنے کو تیارہیں کہ آپ نے کبھی اپنے بڑے صاحبزادے کو جانشین بنانے کی دل میں آرزو نہیں کی اور موجودہ تحریک اپنے صاحبزادے مرزاناصر احمد کے لئے زمین ہموار کرنے کی غرض سے نہیں چلائی؟ ۵… کیا آپ میرے ساتھ اس موضوع پر مباہلہ کرنے کو تیار ہیں کہ آپ زانی نہیں ہیں؟ ۶… کیا آپ میرے ساتھ اس بات پر مباہلہ کریں گے کہ آپ نے لوگوں کے چندوں سے اپنے عزیز واقربا کو فائدہ نہیں پہنچایا اور نیز یہ کہ آپ چھ ہزار روپیہ سالانہ انجمن سے نہیں لے رہے؟ ۷… کیا آپ میرے ساتھ اس موضوع پر مباہلہ کرنے کو تیار ہیں کہ آپ نے ربوہ میں نائائز اسلحہ زیرزمین نہیں رکھا ہوا اور نہ ہی آپ کو اس کا علم ہے؟ ۸… کیا آپ میرے ساتھ اس بات پر مباہلہ کریں گے کہ بچپن میں آپ پر عالم مفعولیت طاری نہیں رہا؟ ۹… کیا آپ میرے ساتھ مباہلہ کرنے کو تیارہیں کہ انجمن کے حسابات میں گڑ بڑ نہیں ہے اور اس گڑبڑ کا آپ کو کوئی علم نہیں یا یہ گڑبڑ آپ کے ایماء پر نہیں ہورہی ہے؟ ۱۰… کیا آپ میرے ساتھ اس موضوع پر مباہلہ کرنے کو تیار ہیں کہ جن لوگوں کو جماعت سے خارج کیاگیا ہے ان کا قصور سوائے اس کے کچھ نہیں کہ وہ آپ کی بدعنوانیوں پر تنقیدکرتے ہیں؟ ۱۱… کیا آپ اس بات پر مباہلہ کرنے کو تیار ہیں کہ آپ کے دل میں خلیفہ مولوی نورالدین کی قدرومنزلت اور احترام ہے؟ مندرجہ بالا گیارہ شقوں کے علاوہ اور بھی بہت سے امور ہیں لیکن فی الحال میں آپ کی توجہ ان امور کی طرف مبذول کرانے کے لئے بھی آپ کو مباہلے کی دعوت دیتا ہوں اگر آپ خود کو خدا کا محبوب کہتے ہیں تو آئیے فیصلہ انہی امور پر ہوجائے۔ یقینا خدا فیصلہ کرے گا اور ہم میں سے جو بھی جھوٹا ہوگا وہ ڈاکٹر ڈوئی کی طرح فالج کی موت مرے گا۔ اگر آپ اپنے دعاوی میں سچے ہیں