تاریخ اسلام جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اجمالی نظر حکمراں خاندانوں اور اسلامی حکومتوں کی مندرجہ بالا فہرست کے مطالعہ کرنے کے بعد یہ جلد دوم ختم ہو رہی ہے‘ جلد سوم کے مطالعہ کرنے والے کے دماغ میں سلطنت اسلامیہ کی نسبت ایک خاکہ قائم ہو سکے گا اور وہ یہ اندازہ کر سکے گا کہ کس کس زمانہ میں کون کون سا خاندان کہاں کہاں حکمراں تھا‘ اس اجمالی علم و واقفیت کے بعد خلافت عباسیہ کے خاتمہ تک اس کی پوری حالت اور رفتار تنزل کا صحیح اندازہ ہو سکے گا‘ ادھر آئندہ جلد سوم میں انہیں خاندانوں کے جو حالات بیان ہونے والے ہیں ان کے سمجھنے میں یہ فہرست مطالعہ کرنے والے کی بے حد امداد کرے گی۔