حوصلہ افزائی نیز اہل علم کے ساتھ سیر چشمی اور التفاتِ خاص ہی کی وجہ سے اس "دارلعلوم" میں جس کی عمر زیادہ نہیں اور وسائل محدود ہیں ،بہت کچھ کام ہو رہا ہے ۔حفظه الله وَجزاه عنّاخير الجزاءِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا موصوف ہی کی خواہش پر یہ کتاب اس وقت دارلعلوم سبیل السلام سے بھی شائع ہو رہی ہے ۔
نا سپاسی ہوگی اگر اس موقع پر اپنے بزرگ حضرت مولانا مفتی ظفیر الدین صاحب کی عنایت فرمائی کا ذکر نہ کروں جن کی شفقت و محبت ہمیشہ شریکِ حال رہی ہے ۔موصوف گرامی نے اپنے بیش قیمت پیش لفظ کے ذریعہ اس حقیر تالیف کی قدر افزائی فرمائی ہے ۔متعنا اللہ بطول بقاءہ۔
اس کتاب کی ترتیب سے میرا مقصد خاص مسلمانوں کے سماج میں اسلامی تہذیب و تمدن اور پیغمبر اسلامؑ کے اسوہ حسنہ اور سنن مبارکہ کا احترام اور محبت پیدا کرنا اور اس پر عمل کی دعوت وترغیب ہے ۔اگر واقعی اس کتاب سے کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچےاور دوچار سنتیں بھی مسلمانوں کی زندگی میں آجایئں تو یہی ہماری محنت کا ثمرہ ،ہماری کوششوں کا حاصل اور آخرت میں ہمارے لئے شعاعِ امید ہے۔
وبا للہ التوفیق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خالد سیف اللہ رحمانی
(صدر مدرس دارالعلوم سبیل السلام )
بیت العِلم ،کوتہ پیٹ ،حیدر آباد دکن
14/محرم الحرام1413ھ