اللہ فی اولہٖ فلیقل بسم اللہ اولہٖ واخرہٖ بسم اللہ اولہ وآخرہ کہے۔
بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس موقع پر بسم اللہ ان الفاظ میں کہے، بسم اللہ وعلی برکۃ اللہ، کھانے سے پہلے یہ دعا بھی پڑھی جائے:
اللٰھم بارک لنا فیہ واطعمنا خدیا: جو رزق عطا فرمایا ہےاس میں برکت دے اور اسے بہتر رزق عطا فرما۔
اگر مختلف لوگ ساتھ کھا رہے ہوں تو بلند آواز سے بسم اللہ کہنا بہتر ہے تاکہ دوسروں کے لئے بھی تلقین ہوسکے (3) کھانا ختم ہو تو اللہ کا شکر ادا کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ جب آپ کھانا کھاتے تو فرماتے:الحمدللہ الذی اطعمنا وسقانا وجعلنا من المسلمین(4)
تمام تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے کھلایا پلایا اور مسلمان بنایا۔
بعض روایات میں یہ دعاء بھی نقل کی گئی ہے:
الحمدللہ الذی اطعم واروی وانعم وافضل (المغنی ص222ج2) اللہ کی تعریف جس نے کھلایا، سیراب کیا اور انعام وفضل فرمایا۔ایک اور روایت میں ہے:
اللہ ھم اطعمت وسقیت و اغنیت واقنیت وھدیت واحییت، فلک الحمد علی مااعطیت(عمل الیوم واللیلۃ ،ص220 باب مایقول اذا اکل) الٰہا تو نے کھلایا، پلایا، کھانے کی چیزوں کو میرے تابع کیا اور بے نیازی عطا فرمائی، رہنمائی بھی کی اور زندگی بھی بخشی، پس تیرا شکر ہے کہ تو نے جھے عطا فرمایا۔