مالک بنائے اور اس کی خرید و فروخت اور تجارت کرے۔
3۔ وہ نجاست غلیظہ ہے ، اگر ایک درہم کی مقدار سے زیادہ کپڑے میں لگ جائے تو اس کے ساتھ نماز جائز نہ ہو۔
4- انگوری شراب جس کے حرام ہونے پر اتفاق ہے، اگر کوئی شخص اس کو حلال قرار دے تو اس کو کافر سمجھا جائے گا۔ البتہ دوسری نشہ آور مشروبات کے خمر کہلانے میں چوں کہ فقہاء کے درمیان اختلاف ہے اس لئے اس کے حلال سمجھنے والے کو کافر نہیں سمجھا جائے گا۔
5- مسلمانوں کے حق میں وہ ایک بے قیمت شئی ہو گی، لہٰذا اگر کوئی شخص اس کو تلف کردے تو وہ اس کی قیمت کا ضامن نہ ہو گا (1)
اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ اگر شراب رکھی رکھی خود سرکہ بن گئی تو وہ حلال ہے جس کا اندازہ تلخی کے بجائے ترشی پیدا ہونے سے ہوگا (2) لیکن اگر کسی خاص طریقہ پر اس کو سرکہ بنایا گیا جیسے نمک یا سرکہ ڈال کر تو احناف کے یہاں یہ عمل جائز ہوگا اور وہ سرکہ حلال ۔ اور دوسرے فقہاء کے نزدیک اس کا سرکہ بنانا بھی جائز نہیں (3)
الکوحل ملی ہوئی ادویہ اور عطریات
اسی سے الکوحل ملی ہوئی دواؤں اور سینٹ کا حکم بھی معلوم ہو گیا الکحل کے اجزاء کچھ بھی ہوں لیکن یہ بات پایہ تحقیق کو پہنچ چکی ہے کہ وہ
--------------------------------------------------
(1) بدائع 113/5، ردالمحتار 289/5 بحر 217/8
(2) بدائع 113/5
(3) بحر 219/8