الحمدللہ اسلام آباد اورلاہور (پاکستان)سے بھی اس کتاب کے کئی ایڈیشن نکل چکے ہیں ،عربی میں اس کتاب کا ترجمہ ہوچکا ہے جس پر نظرثانی کا کام چل رہا ہے انشاءاللہ جلد ہی اس کتاب کی اشاعت عمل میں آئے گی -بعض احباب انگریزی میں بھی کتاب کا ترجمہ کر رہے ہیں ،میری خواہش ہے کہ جلد از جلد انگریزی ایڈیشن آجائے تاکہ امریکہ و یورپ میں رہنے والے بھائیوں تک بھی یہ سوغات پہنچ جائے- وما ذلك على الله بعزيز-
کتاب کا نیا ایڈشن "المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد"کے زیر اہتمام طبع ہورہا ہے اور نشر و اشاعت کا کام کتب خانہ نعیمیہ دیوبند نے اپنے ذمہ لیا ہے -دیوبند ہندوستان میں کتابوں کا سب سے بڑا مارکیٹ ہے جہاں سےنہ صرف ہندوستان بلکہ بر صغیر کے گوشہ گوشہ تک کتابیں پہنچ جاتی ہیں اور عرب اور مغرب کے اردو داں حلقہ تک بھی یہاں کی کتابوں کی رسائی ہے اس لئے امید ہے کہ اب اس کتاب کے افادہ و استفادہ کا دائرہ اور بھی وسیع ہو جائے گا -اللہ تعالی سے دعاہے کہ وہ اس کتاب کو مؤلف کیلئے زاد آخرت بنائے اور اس کے نفع کو عام وتام فرمائے -ربنا تقبل منا انك انت السميع العليم-
خالد سیف اللہ رحمانی
(خادم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد)
یکم ربیع الاول 1421ھ
24،جون2000ء