ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
کے روایات ثقافت کی بناء پر جس کو میرا قلب بھی قبول کرتا ہے مضمون ہذا کی تصدیق کرتا ہو اور بجائے عادت متعارفہ سفارش کے تعلیم دینی کی اعانت کے فضائل کی تذکیر کرتا ہوں اور بعد تصدیق و تذکیر کے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس درخواست میں کامیابی عطا فرماوے - طریق تقریظ مشتمل بر انکسار و تواضع و حذ راز جداک ولا یعنی ایک رسالہ آیا اس میں مجتہدانہ رنگ سے قریب قریب تعدد و جمعہ کا عدم جواز ثابت کیا گیا تھا اس پر تقریظ کی درخواست تھی حضرت والا نے حسب ذیل جواب تحریر فرمایا - مولانا المحترم دامت فیوضہم - السلام علیکم و رحمتہ اللہ بر کاتہ - رسالہ بالا ستعیاب دیکھنے کی تو فرصت سے دیکھا - چونکہ مجتہدانہ رنگ میں لکھا گیا ہے جس میں مجھ جیسا مقلدین کا بھی مقلد شخص حرف زنی نہیں کرسکتا اس لئے رائے قائم کرنے سے معذور رہا بجائے رائے قائم کرنے کے دعا کرتا ہوں کہ الل تعالیٰ صواب کو قبول فرماوے اور خطا کو عفو فرماوے میں بھی دعا کا محتاج اور طالب ہوں والسلاما اشرف علی - ف : اس تقریض سے حضرت والا کا انکسار و تواضع و عبدیت اور لا یعنی مباحثہ سے سخت حذر اظہر من الشمس ہے - اظہار حق بہ پیرایہ حکمت ایک شخص نے دریافت کیا کہ غیر مقلد امام کے پیچھے ہم حنفیوں کی نماز ہوجاتی ہے یا نہیں جوابا تحریر فرمایا کہ خلافیات میں مقتدیوں کے مذہب کی رعایت کرتا ہے یا نہیں اور تقلید کو جائز سمجھتا ہے یا نہیں اور سلف کی شان میں گستاخی کرتا ہے یا نہیں اور مقلدین کو شرکت یا بدعتی کہتا ہے یا نہین - ف - اس سے حضرت والا کا اظہار حق بہ پیرایہ حکمت صاف ظاہر ہے - جواب مخالفین مشتمل بر تحقیق و حکمت و جدال حسن و حذر از لا یعنی وخشیت حق و عبدیت پارچہ بافوں کی انجمن سے ایک خط آیا جس میں حضرت والا کے ایک وعظ کی بعض