ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
شیطان گوز مارتا ہوا بہت دور بھاگ جاتا ہے - بزرگوں کی صحبت کا ادنیٰ اثر فرمایا کہ بزرگی کی صحبت سے اگر اصلاح کاملہ نہ بھی ہو تو کم از کم اپنے عیوب پر ہی نظر ہونے لگتی ہے یہ کافی اور مفتاح طریق ہے - حمایت الہیٰ کے نزول کا راز رسوخ صبر وتقویٰ ہے فرمایا کہ بلیٰ ان تصبرو او تتقوا کی شرط بتلا رہی ہے کہ حمایت الہیٰ اس وقت متوجہ ہوتی ہے جبکہ مسلمان صبر وتقویٰ میں راسخ ہوں اور تقویٰ کے معنی ہیں احتراز عن المنہیات اور اتشال او امر جس میں اخلاص اور احتراز عن الریاء وعن شائبۃ النفس بھی داخل ہے - نور فہم کیسے درست ہوتا ہے فرمایا کہ نور فہم کسی باقی باللہ فانی فی اللہ کی صحبت کے بدوں حاصل نہیں ہوتا اس کے بدوں علم ایسا ہوتا ہے کہ جیسے طوطے کو بعض لوگ قرآن کی سورتیں یا فارسی جملے یاد کرادیتے ہیں - ذبیحہ گائے شعائر اسلام ہے ' اس کا ثبوت فرمایا کہ من صلی صلوتنا وستقبل قبلتنا واکل ذبیحتنا فھذا ھو من الذی لہ ذمۃ اللہ وذمۃ رسولہ اس حدیث سے ثبوت ذبیحہ گاؤ کے اشعار اسلام ہونے کا ظاہر ہوتا ہے کہ ذبحیتنا میں اوصاف تحفیص ہے - یعنی وہ ذبیحہ جو اسلام ک ساتھ منحوص ہے - ظاہر ہے کہ بجز ذبیحہ گاؤ کے اور کوئی نہیں تو پھر اس کے شعائر اسلام ہونے میں کیا شبہ رہا - حج میں گھر بار کو یاد نہ کرنا چاہئے فرمایا کہ مدینہ منورہ میں ایک صاحب نسبت بزرگ کی زبان سے اتنی بات نکل گئی تھی کہ شام یا ہندوستان کا وہی یہاں کہ وہی اچھا ہوتا ہے - حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عالم رویا یاعالم واقعہ میں فرمایا کہ نکل جاؤ ہمارے یہاں سے وہیں جاکر رہو جہاں کا وہی اچھا ہوتا ہے صاحبو یہ نقصان ہوتا ہے اس دربار میں پہنچ کر اپنے گھر بار کو یاد کرنے سے اسی سے