ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
ظلم مذیل سلطنت ہے نہ کفر فرمایا کہ کفر سلطنت کو زوال نہیں ہوتا ظلم سے زوال ہوتا ہے - مجزوبین میں عقل گو عقل نہیں سلامت حواس ہوتی ہے فرمایا کہ مجزوبین میں عقل گو نہیں ہوتی لیکن جو کام ان کے سپرد کیا جاتا ہے اس میں عقل کی ضرورت نہیں ہوتی اس لئے اس کو بخوبی انجام دیتے ہیں کیونکہ ان کاموں کے انجام دہی کے لئے سلامت حواس کافی ہے - ان مجزبوبین کی حالت مشابہ بچوں کے ہے جن میں حواس تو سلیم ہوتے ہیں لیکن عقل نہیں ہوتی - یہی وجہ ہے سالکین مراتب میں مجزوبین سے افضل ہیں - غم وفکر سے روح میں نور پیدا ہوتا ہے فرمایا کہ غم سے نفس کو تکلیف ہوتی ہے لیکن روح میں نور ہیدا ہوتا ہے کیونکہ یہ مجاہدہ ہے گو اضطراری سہی - اور مجاہدہ اضطراری بھی موجب اجر ہے - حدیثوں اس میں صریح ہیں چنانچہ مرض فکر اور بلا پر بشارتیں وارد ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس کے لئے دعا وتدبیر کا بھی امر ہے پس دعا تدبیر کرنا چاہئے اور غم کے فضائل وبشارت پر نظر کر کے صبر رضا بھی اختیار کرنا چاہئے - اصلاح نفس کے لئے نری دعا کافی نہیں اصلاح نفس کے لئے صرف دعا کافی نہیں بلکہ تدابیر کی بھی ضرورت ہے جیسے بچہ پیدا ہونے کے لئے نری دعا کافی نہیں بکلہ زوجین کی بھی ضرورت ہے - امراض جسمانی میں امراض نفسانی مورث آثار نہیں فرمایا کہ امراض جسمانی میں امراض نفسانی اضطرار مضمحل ہوجاتے ہیں اور مورث آثار نہیں ہوتے اور آثار ازالہ ہوتے ہیں - خواب پر عزم بیعت کی بناکی مثال فرمایا کہ خواب پر عزم بیعت کو مبنی کرنا سنگین عمارت کو ریک پر تعمیر کرنا پس جب تک اس کا خواب کا اثر قلب نہ دھل جائے مقتضائے خواب پر عمل کرنا مناسب نہیں -