ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
اطمینان بالدنیا کا مطلب فرمایا کہ اطمینان بالدنیا کا مطلب یہ کہ حرکت الا خرۃ نہ ہو حرکت الی الاخرۃ جو مقابل ہے حرکت تین قسم کی ہوتی ہے ایک حرکت اعتقادی کو اعتقاد دورست ہو ایسا نہ ہو جیسا کہ کفار کا دوسرے حرکت عملی کہ اعمال آخرت کا اہتمام ہو تیسرے حرکت حالی کہ آخرت کی دھن میں ہر وقت بے چین ہو اور اسی کی کاوش ہو - حسن سے سیری کی دوصورتیں فرمایا کہ حسن سے سیری کی دوصورتیں ہیں ایک یہ کہ حسن منتہی ہو دوسرے یہ کہ طلب نہ ہو پہلی صورت سیری تو حق تعالیٰ کے ساتھ ہو نہیں سکتی کیونکہ اس کے حسن کی انتہا نہیں ہاں یہ صورت البتہ ہے کہ ہمارے طرف سے طلب نہ ہو - طلب اور دھن پیدا کرنے کا طریقہ فرمایا کہ طلب اور دھن پیدا کرنے کا طریقہ یہ ہے مراقبات کرو دنیا کے فنا واضمحلال کا ااپنی موت کا اور اخرت ک بقا وثبات کا اور ثواب وعقاب کا اور حق تعالیٰ کے انعامات واحسانات کا اہل کی صحبت اختیار کرو - ذکرو - مراقبہ حیات کاطریقہ فرمایا کہ اگر موت کے سوچنے سے کسی کا دل گبھراوے تو حیار کو سوچو کہ اس حیات سے اچھی ایک دوسرے حیات ہے جو خیر بھی ہے - ابقی بھی الذ بھی اشھد بھی - سوچنے کی مثال فرمایا کہ سوچنے کی مثال ایسی ہے جیسے گھڑی میں بال کمانی کہ ہے تو مختصرا مگر تمام پرزوں کی حرکت اسی سے ہوتی ہے اسی طرح سوچنے سے دین کے قلعے فتح ہوجاتے ہیں - حقہ کیا ہے ایک ڈاکو ہے فرمایا کہ حقہ ایک ڈاکو ہے یعنی بیش قیمت وقت کا لوٹنے والا دوپیسہ کا تبا کو خرچ کر کے اس