ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
ف : - اس سے حضرت والا کی احسان شناسی حسن معاشرت بالاہل اور غایت تقویٰ ثابت ہوا - تواضع و عبودیت کا لشمس فی النصف النہار ظاہر و باہر حضرت پیرانی صاحبہ اپنے بھائی کے یہاں گئی ہوئی تھیں - مکان میں حضرت والا کے خادم نیاز خاں کی بی بی آگئی جب مکان میں اتر گئی تو معلوم ہوا کہ راستہ میں کوئی اس کا زیور گرگیا تو نیاز خاں اس کے ڈھونڈے کے لئے چلے عشاۓ کے قریب کا وقت تھا حکیم محمد مصطفیٰ صاحب اور حضرت والا بیرونی مکان میں تھے - حضرت والا نے نیاز خاں سے فرمایا کہ تم جانتے ہو اتنے بڑے مکان میں بہو اکیلی ڈرے گی لہذا یو کرو کہ میں دروازہ پر بیٹھ جاتا ہوں بہو سے کہو بیرونی مکان میں آجاوے اور دروازہ اندر سے بند کرلے جب تک تم لوٹ کر آؤگے میں بیٹھا رہوں گا حکیم محمد مصطفیٰ صاحب نے عرض کیا - حضرت خدام کس واسطے ہیں - حضور والا مدرسہ تشریف لے جاویں بند ہ دروازہ پر بیٹھا رہے گا فرمایا نہیں اس میں کیا حرج ہے - اگر ایسا ہی اصرار ہے تو آؤ ہم تم دونوں بیٹھیں حکیم صاحب نے چار پائی بچھاوی اور دونوں بیٹھ گئے اور جب تک نیاز خاں لوٹ کر آئے مزہ کی باتیں ہوتی رہیں ف : - اس سے حضرت اقدس کی تواضع و عبودیت کالشمس فی العصف انہار ظاہر و باہر ہے - حسن تدبیر حضرت والا سے ایک بار دریافت کیا گیا کہ نوکر پر زبان سے یا ہاتھ سے زیادتی ہو جاتی ہے اور بعد میں پچھتانا پڑتا ہے کوئی ایسی تدبیر ارشاد ہو جس سے زیادتی نہ ہو اور سیاست میں بھی فرق نہ آوے - فرمایا تدبیر یہ ہے زبان سے کچھ کہنے یا ہاتھ بڑھانے سے پہلے یہ سوچ لیا جاوے کہ فلاں فلاں لفظ میں کہوں گا یا اتنا ماروں گا پھر اس کا التزام کیا جاوے کہ جتنا سوچا ہے اس سے زیادہ نہ ہونے پاوے - ( سبحان اللہ کیا چنکلا ہے ) ف : - اس حضرت والا کی حسن تدبیر ظاہر ہے - پابندی اوقات حضرت والا نے ظر کے ئے وضو کیا تو وقت جماعت کا ہوگیا لہذا بلا سنتیں پڑھے