ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
تواضع بقصد تکبر اور تواضع کافرق فرمایا کہ کبھی بصورت تواضع بھی ہوتا ہے اور علامت اس کی یہ ہے کہ جو تواضع بقصد تکبر ہوتی ہے اس کے بعد فخر ہوتا ہے اور اس تواضع کے بعد کوئی تعظیم نہ کرے برا مانتا ہے اور جو تواضع بقصد تواضع ہو اس میں خوف ہوتا ہے اور کسی کی تعضیم نی کرنے سے اپنے کواس تعظیم ہی کا مستحق سمجھتا ہے - اس حضرت والا کی فراست ودقت فہم معلوم ہوئی - فانی فی الحق کی علامت فرمایا کہ جو عشاق اور فانی فی الحق ہوتے ہیں ان کی یہ حالت ہوجاتی ہے کہ آخر میں دواعی میں حرکت بھی نہیں رہتی - وسوے بھی نہیں رہتے - تعلیم مخالفت نفس فرمایا کہ ایک بزرگ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوئے اور بیعت کی درخواست کی بزرگ نے دریافت فرمایا کہ تیرے پاس کچھ مال بھی ہے - انہوں نے عرض کیا کہ ہاں سورپے ہیں ان بزرگ نے فرمایا کہ اسے نکال - انہوں نے عرض کیا حضرت خیرات کر دوں گا - فرمایا کہ نفس کق حظ حاصل ہوگا کہ ہم نے اتنے روپے خیرات کئے ان کو سمندر میں پھینک دے اس نے منظور کیا - پھر فرمایا کہ ایک ایک روپیہ کر کے پھیکنکنا کہ ذرا نفس پر آرا چلے اور ایک دم سے پھینکنے میں تو بس ایک ہی بار مجایدہ ہوگا - اہل اللہ کی محبت کی عظمت دوران درس مثنوی میں فرمایا کہ اہل اللہ کی معیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت ہے تعلیم وحدیث مطلب فرمایا کہ جب تک نسبت راسخ نہ ہوجاوے مختلف بزرگوں سے ملنا اچھا نہیں کسی کے پاس بقصد وبرکت نہ ہوجاوے - مزارات پر بھی اس قصد سے نہ کاوے اور بعد رسوخ نسبت خودہی جانے کو دل نہ چاہے گا پھر فرمایا کہ طالب کا تو اپنے شیخ کی نسبت یہ مسلک ہونا چاہئے -