ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
مشائخ میں تنگی فرماتے ہیں غیرت فرماتے ہیں غیرت فی الدین اور متحان طالبین کے لئے - سہولت معاشرت کی رعایت فرمایا کہ حدیث میں ہے کہ سب میں بڑا اجر اس عیادت میں ہے جو انکی ہو اور تعزیت ایک بار ہونا چاہئے - اس حدیث میں سہولت معاشرت کی کس قدر رعایت ہے - دین کی عزت کا خیال رکھو فرمایا کہ ایسا کام مت کرو جس سے دین کی سبکی ہو چنانچہ حدیث مین اعزا مراللہ یعزک اللہ یعنی اللہ کے دین کو غالب کرو اللہ تعالیٰ تم کو غالب ( ومعزز ) بنائیں گے - توسط بین التکلف والتوسع کا امر فرمایا کہا اپنے ہاتھوں کو دھوکہ ان میں پانی پیا کرو اس لئے کہ کوئی برتن ہاتھ سے زیادہ پاکیزہ نہیں ہے - یہ حدیث کا مضمون ہے اس میں توسط بین التکلف والتوسع کا امر ہے - موت سے آسنی اور آزادی سے زندگی بسر کرنے کی ترکیب فرمایا کی حدیث میں ہے کہ گناہ کم کر یعنی مت کر تجھ پر موت آسان ہوجاوے گی اور قرض کم کر یعنی مت کر تو آزادی کی ذندگی بسر کرے گا کسی کے سامنے تذلیل نہ اختیار کرنا پڑے گا - اہل دوجاہت کی لغزشو کو معاف کرو فرمایا کہ حدیث میں ہے اقیلو اذوی الھیات عترانھم الا الحدود یعنی اہل وجاہت کی لغزش معاف کردیا کرو بجز حدود کے - امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے درجہ کے لوگ کون ہیں فرمایا کہ حدیث میں ہے اکبر امتی الزین لم یعطو واولم یقتر علہیم فلیسالو یعنی میری امت میں سے سب بڑے درجہ میں وہ کوگ ہیں جن کو نہ اتنال مال ملا ہو جس سے وہ اترانے لگیں اور نہ ان اتنی تنگی کی گئی ہو جس سے وہ لوگوں سے مانگتے لگیں ( یہ مانگنا عام ہے خواہ صریح طور پر خواہ ترکیبوں سے ہو )