ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
معاصی کے تدارک کا طریقہ فرمایا کہ معاصی ماضیہ کے تدارک کے لئے استغفار کر لے اور آئندہ کے لئے نفس پر جرمانہ مقرر کر لے خواہ بدنی ہو یا مالی ہو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں من قال تعالیٰ اقامرک فلیتصدق اس کی لم پر نظر فرمائی ہے کہ مقامرۃ کی وجہ حب مال ہے تصدق سے محبت مال کی نکل جائے گئی اس لئے جرمانہ مقرر فرمایا - تاسف من مافات احیانا حجاب مستقل ہے فرمایا کہ یہ طریق بہت ہی نازک ہے اس لئے رہبر کامل کی ضرورت ہے بعض اوقات ماضی پر افسوس کرنا حجاب مستقل کا ہوجاتا ہے کہ اس تاسف میں غلو کے ساتھ مشغول ہو کر آئندہ کے لئے معطل ہوجاتا ہے - عمل دین کا مدار عظمت سلف صالحین پر ہے فرمایا کہ اہل علم کے کام کی ایک بات بتلاتا ہوں کہ دین پر عمل کرنے کا مدار سلف صالحین کی عظمت پر ہے اس لئے حتیٰ الامکان ان پر اعتراض تنقیص کی آنچ نہ آنے دینا چاہئے - کامیابی کا مدار طلب پر ہے فرمایا کہ کامیابی کا مدار طلب پر ہے حسب طلب جو مناسب ہوگا ملے گا اور جہاں ایک نظر میں کامیابی ہوئی ہے وہاں بھی مجاہدہ ہی کی بدولت ہوئی ہے بہت سے مجاہدات اس نظر سے مقدم رہے ہیں - ہر نفس کی سزا جدا ہے فرمایا کہ ہر نفس کی جدا سزا ہے جیسے حضرات فقہاء نے شریف کی تعزیز لکھی ہے مثلا یہ کہ محکمہ قضا میں بلا قدرے ملامت کردیا جاوے مگر نفس غیر شریف کیلئے دوسرے تعزیر ہے - طلب وقصد بھی قرب وقبول میں بجائے حصول ہی کے ہے ایک مولوی صاحب نے شکایت کی کہ نماز کی حالت میں ایک کیفیت پر استقرار نہیں