ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
خوب لطیف جواب دیا تھا کہ اگرمان لیا جاوے کہ اسلام بزور شمیشیر پھیلا ہے تو ہم پوچھتے ہیں کہ وہ شمشیر زن کہاں سے ائے تھے کیونکہ ظاہر ہے ایک دو شمشیر زن تو بزرور شمشیر اسلام کو عالم میں پھیلا نہیں سکتے تھے پو پس معلوم ہوا کہ شمشیر زنی اصل علت اشاعت اسلام کی نہیں بلکہ اصل علت اور ہی ہے جس سے شمشیر زن پیدا ہوئے وہ حقیقت میں تو تائید حق ہے اور ظاہری سبب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق ہیں - تعدی للغیر ہرگز مناسب نہیں ایک صاحب نے اپنے والد کو بھی حضرت کی خدمت میں لانے کی ترغیب دی اس پر فرمایا کہ دین تو مطلوب ہونا چاہئے کیوں کسی کے درپے ہیں - اجی تبیلغ اور اسلام تو ضروری ہے باقی درپے ہونا ضروری نہیں - محقق وغیر محقق کے تقریر کا تفاوت فرمایا کہ محقق کی ایک منٹ کی تقریر میں جو اثر ہوتا ہے وہ غیر محقق کے ادھ گھنٹہ کے لیکچر میں بھی نہیں ہوتا کیونکہ وہ تو دیکھی ہوئی کہہ رہا ہے اور یوں ہی ان گڑھ ہانک رہا ہے - نکاح موافق سنت میں نورانیت یقینی ہوتی ہے فرمایا کہ سنت کے موافق نکاح میں نورانیت ضرور ہوتی ہے اور یہ بھی بات ہے کہ جتنی سہولت ہوتی ہے اتنی نورانیت قلب میں ہوتی ہے کیونکہ جھگڑا بکھیڑا ہوتا نہیں اس لئے انشراح رہتا ہے اور جہاں طوالت اور جھگڑے ہوتے وہاں ضرور قلب میں کدورت اور ظلمت ہوتی ہے - نبی اور ساحر میں فرق فرمایا کہ ایک ذی علم سے ایک کو توال نے سوال کیا کہ نبی اور ساحر میں فرق کیا ہے کیونکہ نبی بھی معجزات دکھاتا ہے اور ساحر بھی ایسے ایسے عجیب کر شمے دکھلا سکتا ہے انھوں نے خون جواب دیا کہ جو ڈاکو سرکاری وردی پہن کر اور توال بن کر ڈاکہ ڈالے تو میں پوچھتا ہوں کہ کو توال اور ڈاکو میں کیا فرق ہے - وہی فرق ہے نبی اور ساحر میں -