ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
بھی فضلیت بیان ہوئی ہے عنوان لیلہ سے ہے اور اس میں جمہور کا مذہب یہ ہے کہ رمضان کے عشرہ اخیرہ میں ہوتی ہے اور بعض علماء کا یہ مذہب ہے کہ تمام سال دائر ہے - تحقیق متعلق نسیان قرآن ایک صاحب نے پوچھا کہ قرآن کس درجہ کے بھولنے پر وعید ہے فرمایا کہ جس درجہ کا یاد تھا اس درجہ میں یاد نہ رہے تو داخل وعید ہے - ایک جلسہ میں متعدد اشخاص کے قرآن بالجہر پڑھنے کا حکم ایک صاحب نے پوچھا کہ ایک جلسہ میں کئی شخص قرآن شریف جہر سے پڑھ سکتے ہیں ؟ فرمایا کہ اکثر فقہاء کے کلام سے منع معلوم ہوتا ہے مگر میں نے اپنی تفسیر بیان القرآن میں ایسے بعض اقوال کئے ہیں جس سے جواز معلوم ہوتا ہے اور اسی میں وسعت ہے - قول وفعل اس کا معتبر ہے جو جامع ہو ' ظاہر وباطن کا فرمایا کہ قابل اعتماد اس شخص کا قول وفعل ہے جو جامع ہو ظاہر وباطن کا جس کی یہ شان ہو - برکفے جام شریعت بر کفے سنان عشق ہر ہو سنا کے نداند جام وسندان باختن شاہ ولی اللہ صاحب لکھتے ہیں کہ محقق وہ ہے جس میں تین صفات ہوں محدث ہو - فقیہ ہو - صوفی ہو تینوں کا جامع ہو - بتلایئے کہ آدمی ایسے ہین یوں صلحاء سب ہیں - اپنے سے سب کو اچھا سمجھے - ریل میں بیٹھنا آسان ہے - غارڈ ہونا ' ڈرائیور ہونا مشکل ہے - یہ دوسری بات ہے کہ کوئی کام گادڑ نے عارضی طور سے کسی مسافر کے سپرد کردیا ہو لیکن لائن کلیر اس کو نہ ملے گا - اگرچہ وہ کہے گارڈ نے میرے سپرد فلاں کام کردیا ہے - تراویح کے بعض معمولات کی تحقیق فرمایا کہ کلام اللہ میں ایک دفعہ بسم اللہ بالجہر پڑھنی چاہئے کیونکہ حنفیہ کے نزدیک بسم اللہ بھئ مطلق قرآن کی ایک آیت ہے - میرا اور میرے استاد کا معمول ہے کہ اقراء پر پڑھتے ہیں وجہ یہ کہ سب سے پہلے یہ نازل ہوئی ہے اور دوسرے اس کا شروع مضمون بھی بسم اللہ