ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
دیکھا نہ کوئی مصلحت اخلاق آپ سا دیووں کو بھی فرشتہ شمائل بنا دیا دنیا کو راہ راست دکھائی حضور نے جب کج ردوں نے پیر وباطل بنا دیا کیا فرفہ ہے طریق ہدایت حضور نے گم کردہ رہ کو رہبر منزل بنا دیا کردیجئے بس اب مجھے اپنے سے بے خبر اس اپنے علم نے مجھے جاہل بنا دیا مجزوب در سے جاتا ہے دامن بھرے ہوئے صد شکر حق نے آپ کا سائل بنا دیا علاج وساوس فرمایا کہ وساوس کا علاج واللہ بے التفاقی ہے - حدیث شریف میں جو تھتکا رنا آیا ہے اس سے مراد اعراض اترک التفات ہے - مراقبہ مرغبہ الی الاعمال الصالحہ فرمایا کہ میں نے ایک صاحب کو بتلا دیا تھا کہ یوں تصور کیا کرو کہ میں آسمان پر پہنچا ہوں - حوریں ہیں - سیر کر رہا ہوں باغ کا تصور کرو - پھر خیال کرو کہ یہ چیزیں جب ملیں گی جب خدا کے حکموں کی پابندی کریں گے - اس سے لالچ ورغبت پیدا ہوگی اس سے اعمال صالحہ سرزد ہوں گے چنانچہ اس سے ان کو بڑا نفع ہوا - تعیلم ایثار فرمایا کہ عبد کا کام ہے کہ جس حال میں رکھیں رہو - ہاتھی پر چڑھادیں چڑھو اور جو گدھے کے پیروں میں روندادیں تو ویسے ہی رہو - تعلیم رضا وتفویض فرمایا کہ حاتم اصم رحمتہ اللہ ایک بزرگ تھے - ایک شخص نے آپ کی خدمت میں نذر پیش کی اس کے مال میں شبہ تھا - آپ نے عزر فرمایا اس نے پھر کہا آپ نے لے لیا - لوگوں نے پوچھا یہ کیا بات تھے فرمایا کہ نہ لینے میں اس کی ذلت تھے اور لے لینے میں میرے ذلت تھی اور اس کی عزت تھی میں اس کی عزت کو اپنی عزت پر اختیار کیا لے لیا اس کی بے عزتی نہ ہو -