ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
کامل یکسوئی کا انتظار فضول ہے فرمایا کامل یکسوئی کا انتظار فضول ہے یہ تو دنیا میںپھنس کر ہو نہیں سکتا - اس کے حصول کا طریقہ صرف یہ ہے کہ اسی پریشانی کی حالت میں تعلق مع اللہ کا سلسلہ شروع کردے پھر رفتہ رفتہ اطمینان کلی نصیب ہوجاوے گا ورنہ عمر یوں ہی ختم ہوجاوے گی اور یکسوئی نصیب نہ ہوگی - روح اعتکاف کی انتظار صلٰوۃ ہے فرمایا کہ کہ روح ارعتکاف انتظار صلواۃ ہے معتکف کو ہر وقت نماز کا ثواب ملتا ہے کیونکہ وہ نماز باجماعت ہی کی پابندی کے لئے معتکف ہوا ہے اسی لئے اعتکاف کے لئے مسجد جماعت شرط ہے - جس مسجد میں جماعت نہ ہوتی ہو وہاں اعتکاف جائز نہیں - دوشخصوں کے ہجرت کی ممانعت فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب دوشخص کو ہجرت سے منع فرماتے تھے - ایک تو کٹے دنیاداروں کو کیونکہ یہ مکہ کے حقوق کیا ادا کریں گے دوسرے علماء مقتداؤں کو کیونکہ ان کی ہجرت سے ہندستان ہم پولیس ہوجاوے گا - چنانچہ ارشاد ہے کہ دل مکہ وجسم بہ ہندوستان بہ از آنکہ جسم مکہ ودل نہ ہندوستان - نفس تو شیطان کا بھی گمراہ کنندہ ہے فرمایا کہ شیطان کے گمراہ کرنے کو دوسرا شیطان نہیں آیا تھا یہی نفس تھا جس نے اس کو ابیلس بنادیا ورنہ تو عزازیل تھا - پس نفس کا مغلوب کرنا کفار کے مغلوب کرنے سے اہم ہے اسی واسطہ مجاہدہ ونفس کو جہاد کو اکبر کہا گیا ہے - اتفاق کا معیار فرمایا کہ جہاں حق متعین ہوتو اہل باطل کو اتفاق پر مجبور کرنا چہئے چہ تم وہل حق سے نزاع نہ کرو - حیات طیبہ کی حقیقت کا انکشاف فرمایا کہ لطف زندگی کا مدارمال نہیں بکلہ نشاط طبیعت وروح پر ہے اور ورحانی نشاط کا